بار برداری

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بارْ بَرْداری {بار + بَر + دا + ری} (فارسی)

فارسی زبان میں اسم بار کے ساتھ مصدر برداشتن سے مشتق صیغۂ امر "بردار" بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے باربردار مرکب توصیفی بنا اور پھر فارسی قواعد کے مطابق ی بطور لاحقہ کیفیت لگنے سے باربرداری مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1809ء میں حیدری کی آرائش محفل میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت [1]

فہرست

[ترمیم] معانی

1. سامان اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا کام۔

؎ وہاں ہے ناز برداروں کو حکم بار برداری

مگر لکھا ہے جینا میری قسمت میں گدھا ہو کر، [2]

2. چھکڑا وغیرہ جس پر سامان لادا جاتا ہے۔

"بے سامانی کا یہ حال کہ ہتھیار اور بار برداری بقدر ضرورت موجود ہیں۔"، [3]

3. سامان منتقل کرنے کی اجرت، محنتانہ۔

"وہ صاحب : مفت بار برداری پڑ جاتی میر صاحب کی دل لگی تھی۔"، [4]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Means of conveyance, carriage, transport; cost of conveyance, cart-hire, camel-hire; freight, transit charges; leading, cargo

[ترمیم] مترادفات

حمالی، نَقْل و حَمْل

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( مؤنث - واحد )
  2. ( 1942ء، سنگ و خشت، 95 )
  3. ( 1906ء، الحقوق و الفرائض، 10:2 )
  4. ( 1900ء، ذات شریف، 45 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter