بار دار

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بار دار {بار + دار} (فارسی)

فارسی زبان میں اسم بار کے ساتھ مصدر داشتن سے مشتق صیغۂ امر دار بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے باردار مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ 1678ء میں غواصی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (مذکر)

جمع غیر ندائی: بارداروں {بار + دا + داروں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. پھل دینے والا، پھلا ہوا، سرسبز، بارآور۔

"نخل سب باردار، زیرنخل پھولوں کا انبار۔"، [1]

2. بوجھ سے لدا ہوا۔

"جناب ارابۂ باردار نے گھوڑے کو کھینچا میرے قیاس میں نہیں آتا۔"، [2]

3. حاملہ (انسان یا جانور)؛ بچہ دینے والا بیضہ وغیرہ۔

"باردار بیضہ کے خلیہ کی حیثیت سے لے کر ولادت انسانی تک جنین کو تغیرات کے ایک بڑے سلسلے سے گزرنا پڑتا ہے۔"، [3]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

loaded; laden with fruit; fruitful; pregnant

[ترمیم] مترادفات

میوَہ دار، ثمر دار

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1902ء، طلسم نوخیز جمشیدی، 217:3 )
  2. ( 1837ء، ستۂ شمیہ، 61:1 )
  3. ( 1940ء، مکالمات سائنس، 84 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter