بار 1

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بار {بار} (سنسکرت)

سنسکرت میں اصل لفظ وار ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں اصلی معنی میں ہی بار مستعمل ہے سب سے پہلے 1521ء میں "خالق باری" میں مستعمل ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث)

جمع استثنائی: بارْہا {بار + ہا}

جمع غیر ندائی: باروں {با + روں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. باری، نوبت، دانو۔

؎ تمہاری بزم میں دیکھیں کب اپنی بار آئے

جو اٹھ کے دو گئے پہلو سے اور چار آئے [1]

وقت۔

؎ ہوا غم غلط آئی عشرت کی بار

زہے فتح و فیروزی سازوار [2]

2. عرصہ، دیر۔

؎ مارے توں جلاوے بھی اختیار ہے

ترے کام کرنے نہ کچ بار ہے، [3]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

time, turn; occasion, opportunity; delay; day of the week; Saturday; prohibition, obstacle, obstruction, gate, door, door-way, threshold, entrance; admission, admittance; permission, sitting of a sovereign, tribunal, assembly, convention, congress; a suffix forming Persian "nouns of multitude

[ترمیم] مترادفات

وَقْت، مُدَّت، عَرْصَہ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1872ء، دیوان قلق، مظہر عشق، 192 )
  2. ( 1866ء، جادہ تسخیر، 265 )
  3. ( 1712ء، اسماعیل امروہوی، وفات نامہ بی بی فاطمہ (ق)1 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter