بالا

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بالا {با + لا} (سنسکرت)

اصلاً سنسکرت کا لفظ ہے بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ 1543ء میں قریشی کی "بھوگ بل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جنسِ مخالف: بالی {با + لی}

واحد غیر ندائی: بالے {با + لے}

جمع: بالے {با + لے}

جمع غیر ندائی: بالوں {با + لوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. لڑکی، بچی، نو سال تک کی لڑکی، سولہ سال تک کی لڑکی۔

(پلیٹس؛ شبد ساگر، 3470:7)

2. جورو، زوجہ، عورت۔

(پلیٹس؛ شبد ساگر،3470:7)

؎ منچلی وہ بنگال کی بالا

جس کے روپ انوپ کے کارن، [1]

3. چھوٹی الائچی۔

(پلیٹس؛ شبد ساگر، 3470:7)

4. ایک کیڑا جو تقریباً چھ انچ اونچے گیہوں یا جو کے پودے کو کھا لیتا ہے۔

(پلیٹس؛ شبدساگر، 3470:7)

5. ایک زرد رنگ پھول کا نام جو ماہ فروری میں لگتا ہے اور جس کی خوشبو روح پرور ہوتی ہے۔

؎ جاگ جاگ اس جا سے فتنہ سو گیا

کام بالا کا دوبالا ہو گیا، [2]

6. ہاتھ میں پہننے کا کڑا۔

(شبد ساگر، 3470:7)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

top, upper part; stature; evasion; delusion

[ترمیم] مترادفات

بَچَّہ، طِفْل

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1955ء، دونیم، 169 )
  2. ( 1837ء، مثنوی بہاریہ، 7 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter