با ادب

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

با اَدَب {با + اَدَب}

فارسی حرف جار اور عربی اسم سے مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت اور گاہے بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ 1645ء میں صنعتی کے قصۂ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

فہرست

[ترمیم] معانی

1. مودب، تمیزدار، مہذب۔

؎ ہے بزرگوں کا شرف میرا وظیفہ مرا ورد

با ادب ہوں کہ مودب کا ہوں ادنیٰ شاگرد، [1]

2. ادیب، ادب کا عالم۔

ملک ناصر مذکور بہت باادب اور شاعر تھا۔"، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

& Adv- possessed of good manners or good breeding, polite; according to good breeding, politely, respectfully; by your leave! Pardon me

متعلق فعل

[ترمیم] معانی

1. احترام کے ساتھ، ادب سے۔

؎ گل رو کے قد مقابل ہو با ادب کھڑا ہے

شمشاد ہے چمن میں اس کا غلام گویا، [3]

[ترمیم] مترادفات

مُؤَدِّب، تَمِیزْ دار، مُہَذَّب

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1938ء، مرثیۂ شہید لکھنوی، 3 )
  2. ( 1847ء، ترجمہ تاریخ ابوالفدا، 603:2 )
  3. ( 1739ء، کلیات سراج، 155 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter