با تمیز

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

با تَمِیز {با + تَمِیز}

عربی زبان کے اسم تمیز کے ساتھ فارسی حرف جار با بطور سابقہ لگنے سے باتمیز مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ 1639ء میں کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

فہرست

[ترمیم] معانی

1. (شخص یا شے) جو سلیقے کے ساتھ ہو، خوش سلیقہ، تمیز والا۔

مجھ سے بڑے ہوتے توقبلہ وکعبہ لکھ دیتا چھوٹے ہوتے تو عزیز باتمیز لکھ دیتا۔"، [1] 2. سمجھدار، سیانا، باہوش۔

؎ لازم ہے صبر و شکر تمھیں باتمیز ہو

میں شاہ کا غلام تم ان کی کنیز ہو، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

discreet, judicious

[ترمیم] مترادفات

تَمِیزْ دار، شائِسْتَہ، مُہَذَّب

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1966ء، نیاز، مکتوبات نیاز، 160 )
  2. ( 1874ء، انیس، مراثی، 130:2 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter