با صفا

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

با صَفا {با + صَفا}

عربی زبان سے ماخوذ اسم صفا کے ساتھ فارسی حرف جار با بطور سابقۂ فاعلی لگنے سے باصفا مرکب بنا۔ فارسی سے ہی اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ 1609ء میں قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (واحد)

[ترمیم] معانی

1. صاف، ستھرا، صاف و شفاف۔

"فرش کی باصفا پیشانی پر متفکر کی صورت سینکڑوں شکنیں پڑ گئیں۔"، [1] 2. بے ریا، صاف دل، مخلص۔

اے عالمان باصفا اور اے واعظانِ باخدا آپ کی اعانت اس مردہ فرقے کو زندہ کر دے گی۔"، [2]

3. جس کا نفس پاک و صاف ہو۔

سلام ہمارے رسول پر ----- اور اس کے اصحاب اور آل باصفا پر۔"، [3]

[ترمیم] مترادفات

پاک، مُصَفّٰی، صاف، پارْسا

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1920ء، احمق الذین، 3 )
  2. ( 1936ء، راشدالخیری، نالۂ زار، 75 )
  3. ( 1912ء، سی پارۂ دل، 26:1 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter