بدنام

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بَدْنام {بَد + نام} (فارسی)

فارسی صفت بد اور اسم نام بطور موصوف لگنے سے مرکب توصیفی بدنام بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ 1503ء میں "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

فہرست

[ترمیم] معانی

1. رسوا، بری بات میں مشہور، جس کے متعلق کسی قسم کی شہرت ہو۔

"اسلام جیسے پاک مذہب کو پیٹ بھر کربدنام کیا۔"، [1]

2. ایک مرض، جو گھوڑوں، خچروں اور گدھوں کو ہوتا ہے۔

؎ کوئی لکھتا ہے بیل کوئی خنام

کوئی بدنام اور کوئی گمنام، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

of bad repute, disreputable, infamous; defamed, calumniated

[ترمیم] مترادفات

رُسْوا، بے عِزَّت

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1936ء، گرداب حیات، 86 )
  2. ( 1841ء، زینت الخیل، 86 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter