بزرگ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بُزُرْگ {بُزُرْگ} (فارسی)

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور صفت مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ملتا ہے۔1628ء میں "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (واحد)

جمع: بُزُرْگان {بُزُر + گان}

جمع غیر ندائی: بُزُرْگوں {بُزُر + گوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. سن رسیدہ، بڑی عمر کا۔

؎ عزیزوں کی اعانت گم بزرگوں کا ادب رخصت

جو دل بدلا تو سب بدلا خدا رخصت تو سب رخصت، [1]

2. رشتے درجے مرتبے وغیرہ کے اعتبار سے بڑا، مربی، سرپرست۔

بزرگوں کا کام معاف کرنا ہے۔"، [2]

3. شریف، سنجیدہ، عالی ظرف (اکثر ترکیب میں)۔

میں ----- جناب ملا محمد باقر اصفہانی سے ملا ----- نہایت بزرگ خصت آدمی ہیں۔"، [3]

4. خدا رسیدہ، خدا شناس، عارف، ولی۔

بڑھیا مفتی صاحب کو بزرگ غازی پرہیزگار سمجھ کر فرزانہ کے نکاح کا معاملہ ان کے سپرد کر دیتی ہے۔"، [4]

5. مقدس، قابل احترام (جگہ وغیرہ)۔

لڑکے کو گھوڑے پر چڑھاتے دیسی اور انگریزی باجا بجاتے کسی بزرگ مقام پر لے جاتے ہیں۔"، [5]

6. جسامت میں بڑا (گاہے ترکیب میں مستعمل)۔

راوی کا بیان ہے کہ طفیل بزرگ شکم آدمی تھے۔"، [6]

7. اہم، عظیم الشان، عجیب و غریب (چیز یا شخص)۔

وہی پیران کہن سال اپنے ملک کی خدمات بزرگ بجا لائے ہیں جنہوں نے جوانوں کی ہمت افزائی کی ہے۔"، [7]

8. (شخص غائب کے لیے تعظیماً یا تحقیراً) حضرت، صاحب، بزرگوار۔

آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ بزرگ کون ہیں۔"، [8]

9. موسیقی کے بارہ مقامات (جو آسمان کے بارہ برجوں کے لحاظ سے مقرر کیے گئے ہیں) میں سے ایک مقام۔

بزرگ کا پہلا شعبہ ہمایوں ہے اور دوسرا نہفت۔"، [9]

10. اسلاف، پرکھے۔

بزرگ کہہ گئے ہیں کہ جو کوئی ہر ایک سے آشنا ہو تو اس کی آشنائی کوں اعتبار نہیں ہے۔"، [10]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

& N- great, reverend, venerable, aged, noble, respected, respectable; great man, grandee; old man, elder, respectable person; holy man, saint; sage, wise man; ancestor, forefather

[ترمیم] مترادفات

بَڑا بُوڑھا، مُحْتَرَم، دیوْتا، جَلِیل، اَمْجَد، اَچھّا، مَجِید، وَلی، مُتَکَبِّر، عَظِیم، ماجِد، مُجَدِّد، جَدّ، صاحِبِ دِل، کَلاں، گَرامی، مُعَزَّز، عِزَّت دار، بھَگَت، سَلَف، پِیرِ طَرِیقَت، کَرِیمُ النَّفْس، دادا، عُمْر رَسِیدَہ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1921ء، اکبر، کلیات، 370:1 )
  2. ( 1936ء، گرداب حیات، 10 )
  3. ( 1912ء، روزنامچۂ سیاحت، 79 )
  4. ( 1929ء، تمغۂ شیطانی، 83 )
  5. ( 1905ء، رسوم دہلی، سید احمد، 37 )
  6. ( 1906ء، الحقوق و الفرائض، 166:3 )
  7. ( 1907ء، کرزن نامہ، 6 )
  8. ( 1928ء، خطوط محمد علی، 188 )
  9. ( 1916ء، ہندوستان کی موسیقی، شرر، 15 )
  10. ( 1746ء، قصۂ مہر افروز و دلبر، 125 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter