بشارت

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android



بَشارَت {بَشا + رَت} (عربی)

ب ش ر، بَشارَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ 1611ء میں قلی قطب شاہ" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


بِشارَت {بِشا + رَت}

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: بَشارَتیں {بَشا + رَتیں (یائے مجہول)}

جمع غیر ندائی: بَشارَتوں {بَشا + رَتوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. مژدہ، خوش خبری۔

؎ ہونے کو ہے اب نسل ہی صیاد کی غارت

اے مرغ گرفتار مبارک یہ بشارت، [1]

2. خواب، نیم خوابی، مراقبے، الہام یا وحی کے ذریعے غیبی ہدایت یا اشارہ وغیرہ۔

ہمیں درگاہ شریف میں رات کو بشارت ہوئی ہے کہ عنقریب حضور انور کوئی بہت بڑی مسرت حاصل ہونے والی ہے۔"، [2]

3. "آنحضرت صلعم کی رسالت اور بعثت سے متعلق کتب آسمانی اور انبیائے سلف کی پیش گوئی۔"

چھ بشارتیں عہد عتیق سے اور تین بشارتیں عہد جدید سے آنحضرت صلعم کی نسبت بیان کی ہیں، حضرت عیسٰی علیہ السلام نے ان کی بشارت دی ہے۔"، [3]

4. { قرآن }وعدہ، مژدۂ نجات۔

یہ وہ آیتیں ہیں جن میں اہل جنت کو خلود ابدی کی قطعی بشارت سنائی گئی ہے۔"، [4]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

good news, glad tidings, joyful annunciation made to one in sleep or in a vision by some saint; happy dream or vision; divine inspiration, revelation

[ترمیم] مترادفات

نَوِید، مُژْدَہ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1942ء، سنگ و خشت، 69 )
  2. ( 1935ء، بہادر شاہ کا روزنامچہ، 61 )
  3. ( 1938ء، حالات سرسید، 101 )
  4. ( 1932ء، سیرۃ النبی، 815:4 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter