بولی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


بولی {بو (واؤ مجہول) + لی} (سنسکرت)

بروٹ ین، بولنا، بولی

سنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر بولنا سے مشتق صیغہ ماضی مطلق مونث غائب ہے اور اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1639ء میں "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: بولِیاں {بو (واؤ مجہول) +لِیاں}

جمع غیر ندائی: بولِیوں {بو (واؤ مجہول) +لِیوں (واؤ مجہول)}

[ترمیم] معانی

1. آواز، وہ صدا جو کسی جاندار کے بولنے سے پیدا ہو۔

" پھیپھڑوں کی ٹکر سے پیدا شدہ آواز جو ہوا پر سوار ہو کر ہمارے کان میں پہنچتی ہے بولی یا زبان ہے۔"، [1]

2. زبان؛ بول چال؛ بول چال کی زبانیں۔

"ان کا لباس ان کی بولی ان کی وضع قطع سب چیزیں ہم سے الگ ہیں۔"، [2]

3. بول، گیت، نغمہ۔

"یہ بولیاں گاتے ہوئے جاٹ اندھا دھند بے تحاشا ناچتے ہیں۔"، [3]

4. طعن، تشنیع، تمسخر۔ (پلیٹس)

5. جانوروں اور پرندوں کی آواز۔

"وہ تین بولیاں بولے گا کوئی نہ سمجھے گا۔"، [4]

6. وہ آواز جو گاہک نیلام میں قیمت بتانے کے وقت منہ سے نکالتا ہے۔

"دلال کو آواز دی اور کہا کہ اس لڑکی کو لے جا کر بولی لگوا۔"، [5]

[ترمیم] مترادفات

بھاشا، زُبان، نِیلام، زُبان، لِسان، لُغَت

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1961ء، تین ہندوستانی زبانیں، 31 )
  2. ( 1923ء، طاہرہ، 80 )
  3. ( 1961ء، ہماری موسیقی، 156 )
  4. ( 1910ء، آزاد، جانورستان،9 )
  5. ( 1945ء، الف لیلہ ولیلہ، 312:6 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter