بیوی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


بِیوی {بی + وی}

فارسی زبان سے اسم مؤنث ہے اور سب سے پہلے "تاریخ ہندوستان" میں 1649ء میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جنسِ مخالف: خاوِند {خَا+وِند}

جمع: بِیوِیاں {بی + وِیاں}

جمع ندائی: بِیوِیو {بی + وِیو (و مجہول)}

جمع غیر ندائی: بِیوِیوں {بِی + وِیوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. زوجہ۔

"بیوی تم بھی شاہجہاں آباد والوں کی طرح بولا کرو۔"، [1]

2. گھر کی مالکہ۔

"خاوند گھر کے میاں تو وہ گھر کی بیوی ہوں"۔، [2]

3. ہر عورت (خطاباً یا رواجاً) مثلاً

"بیویوں کے ٹھٹ کے ٹھٹ آ موجود ہوئے"۔، [3]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

lady; an epithet of Fatima , the daughter of Muhammad (to whom Muhammadan women make offerings which none but a chaste woman dare touch)

[ترمیم] مترادفات

مَنْکُوحَہ، قَبِیلَہ، زَوجَہ، اَہْلِیَہ، رَفِیقَہءِ حَیات، بیاہْتا، خاتُون، خانَم، جورُو، شَرِیکِ حَیات

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1933ء فراق دہلوی، لال قلعہ کی ایک جھلک، ص 3 )
  2. ( 1874ء مجالس النساء ،ص 8، جلد اول )
  3. ( 1917ء، شام زندگی، ص 107 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter