ب 2

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

بِ {بے} (عربی)

اسے بائے مسکور بھی کہتے ہیں عربی زبان میں حرف جر ہے اور اردو میں خالص عربی الفاظ کے ساتھ مل کر ہی مرکب بناتا ہے عام طور پر ال کے ساتھ مل کر استعمال کیا جاتا ہے جیسے بالکل اس میں ال عربی قواعد کے تحت بطور زائد مرکب میں مستعمل ہیں اور الف غیر ملفوظ ہونے کی وجہ سے زبان کی ادائیگی میں نہیں آتا بعض اوقات مرکب میں داخل ہو کر بطور لاحقہ ضمیر واحد غائب کا بھی طالب ہوتا ہے۔ جیسے بجنسہ اردو میں مختلف معنی میں مستعمل ہے۔ 1870ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرفجار ( مؤنث - واحد )

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ساتھ، جیسے: بالاتفاق، بالواسطہ۔

"میرے خیال میں اوستا کے عہد کو فارسی شاعری سے بالواسطہ کوئی تعلق نہیں۔"، [1]

2. تو سل سے، برکت سے، جیسے: بحرمۃ النبی۔ (نوراللغات، 479:1)

3. سے (نقطۂ آغاز کے مفہوم میں) جیسے: بسم اللہ۔

4. قسم، جیسے (واللہ کے بعد) باللہ۔

؎ ہے کسی مذہب کی منت کش اگر عقل سلیم

ہے وہ مذہب مذہب اسلام باللہ العظیم، [2]

[ترمیم] مرکبات

بِعَینِہ، بِراسِہِ، بِذاتِہ، بِحالِہ، بِجِنْسِہ، بِالْفَرْض، بِالْفِعْل، بِالْقُوَّۃ، بِالْکُل، بِالْکِنایَہ، بِالْمِثْل، بِالْمُشافَہ، بِالْمَعْنی، بِالْمُقابِل، بِالْواسِطَہ، بِالْیَقِین، بِالْجَبْر، بِالْجَہْر، بِالْخُصُوص، بِالْخَیر، بِالذَّات، بِالضَّرُور، بِالطَّبْع، بِالْعَکْس، بِالْعُمُوم، بِالْعِوَض، بِالْغَیر، بِالْاتّفاق، بِالْاِجْماع، بِالْاِجْمال، بِالْاِشْتِراک، بِالْاِعْلان، بِالْاَقْساط، بِالْآخِر، بِالتَّخْصِیص، بِالتَّفْصِیل، بِالْاَصالَت، بِالْاِلْتِزام، بِالْعَرَض، بِاالاِسْتِیعاب، بِاالْبَداہَت، بِاالْجَزْم، بِاالمُقْطَع

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1946ء، شیرانی، مقالات شیرانی، 242 )
  2. ( 1931ء، بہارستان، ظفر علی خاں، 63 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter