تار

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

تار {تار} (فارسی)

ہندی اور فارسی دونوں زبانوں میں مستعمل ہے اور اسی تلفظ کے ساتھ بغیر کسی تغیر کے اردو میں داخل ہوا اور سب سے پہلے "گلشن عشق" میں 1657ء کو مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع: تاریں {تا + ریں}

جمع غیر ندائی: تاروں {تا + روں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. تاگا، ڈورا، سوت، دھاگا۔

؎ سو جگہ جس میں رفو ہوں وہ ہے اچھا دامن

ہوں نہ دو تار بھی جس میں وہ گریباں اچھا، [1]

2. لوہے، پیتل، تانبے،جست وغیرہ معدنی اشیا کا لمبا پتلا اور گول ڈورا جو باجوں کے پردے یا ساز بنانے میں کام آتا ہے۔

"تمور اور سارنگی اور چنگ اور تمام باجے اور تار کی چیزیں اون کا سننا اور برتنا سب حرام ہے"۔ [2]

لوہے، جست، تانبے وغیرہ کے وہ تار جن پر برقی رو دوڑتی ہے۔

"تار کا سلسلہ ہندوستان کے اندر سے ہندوستان لے جانا مقصود ہے" [3]

لوہے کا وہ تار جس سے صابن کے بڑے بڑے ٹکڑوں کو کاٹا جاتا ہے۔ ایسے تاروں کے سروں پر دو گھنڈیاں سی لگی ہوتی ہیں۔

؎ چار آئینہ میں تیر کے باہر نکل آئے

صابون سے دو تار برابر نکل آئے [4]

3. مکڑی کا جالا۔

"جیسے اپنے جال کے ایک ہی تار پر مکڑی دوڑا کرتی ہے" [5]

مکڑی کے جالے کے تار کی طرح کمزور(اکثر عنکبوت کے ساتھ)۔

؎ اک فلسفہ ہے تیغ کا اور اک سکوت کا

باقی جو ہے وہ تار ہے بس عنکبوت کا [6]

4. تعلق، رشتہ، واسطہ۔

؎ دل میں غم رکھتے ہیں پر آنسوؤں کے تار نہیں

اپنے قانون محبت میں کوئی تار نہیں، [7]

5. سلسلہ، تانتا، تسلسل۔

"سات ہزار برس سے یہی تار چلا آتا ہے یعنی بے شمار آدمی اب تک دنیا میں مر چکے ہیں"۔، [8]

6. قبضہ، قدرت، سلسلہ حیات، نفس، دم، سانس، ذریعہ حرکت۔

؎ سانس کے دم سے زمانے کی اچھل کود ہے سب

پتلیوں کے یہ تماشے ہیں اسی تار کے ساتھ، [9]

7. شکر کے قوام کے کھنچاؤ کی وہ کیفیت جو اسی کو پکا کر پیدا کی جاتی ہے، تار قوام۔

"میٹھے ٹکڑوں کے لیے صرف ایک تار کا قوام کافی سمجھا جاتا ہے" [10]

کسی مائع یا قدرتی عرق کی وہ چمک جو تار کی طرح کھنچ جاتی ہے۔

"بڑ کے دودھ میں بڑا لیس ہوتا ہے۔ ذرا سا انگلی میں لگا کر تار تو اٹھاؤ دیکھو کہاں تک نکلتا چلا جاتا ہے۔" [11]

8. خطوط اور دوسرے ضروری کاغذات پرونے کا تار۔ (نوراللغات)

بال۔

(نوراللغات)

9. (محکمہ وغیرہ) تار برقی، ٹیلی گراف۔

"ڈاک اور تار کے دونوں محکمے اب ملا دیے گئے ہیں"، [12]

10. برقی تار کے ذریعے آنے والی خبر، ٹیلی گرام، برقی پیغام۔

"پاس ایک تار کا لال کاغذ پڑا تھا، سمجھا کہ اس میں کچھ لکھا ہے جلدی سے اٹھا کر تار پڑھنا چاہا"۔، [13]

11. تاریکی، اندھیرا، ظلمت۔

"وہ زندگی کے روشن و تار کو ایک دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کرتا ہے"۔ [14]

تنگ۔

(فرہنگ عامرہ)

12. زیور کا کوئ چھوٹا حصہ، چھلا، انگوٹھی، زیور میں استعمال ہونے والا باریک تار وغیرہ

"سونے کا تار نہ چاندی کا چھلہ۔"، [15]

13. بادلہ یا گوٹے کناری کا تار۔

؎ لے کے شفق کی اوڑھنی سیلا کرن کے تار کا

لیایا ہے بن پشواز کوں سورج ترا ہو کر بجاز، [16]

14. کپڑے کی دھجی، لیر۔

"اس نے عجب فیل مچائے، گھنٹوں تک پٹخنیاں کھایا کی کپڑوں کا ایک تار باقی نہ رکھا"۔، [17]

15. سالن کے اوپر کی چکنائی۔

"کسی نے کہا ذرا سا تار دو، کوئی بولا، چودھری ایک بوٹی بے ریشہ۔"، [18]

16. سلسلہ، آبشار کی وہ رو جو چمکدار تار سی نظر آتی ہے۔

؎ وہ پانی کا جھرنا وہ چاندی کے تار

وہ شیشے کی چادر وہ صاف آبشار، [19]

رجوع کریں: تار بارش،

17. تانا بانا۔

(نوراللغات)

رقیق چیز کی دھار۔ (فرہنگ عامرہ)

18.وہ تار جو کٹھ پتلیوں کے تماشے میں کام میں لاتے ہیں۔

"بچوں کو کٹھ پتلی کی طرح تار پر نچا رہا ہے۔" [20]

اختیار، عمل و حرکت وغیرہ۔

؎ ہمارا تار خدا جانے کس کے ہاتھ میں ہے

تماشا گر ہے نہاں اور ہم ہویدا ہیں [21]

19. بجلی کا تار۔

؎ ناظم یہ تار بجلی کے نکلے ہیں واہ خوب

باتیں کریں گے یار ہو کتنا ہی ہم سے دور، [22]

20. { پیمائش } مساحت میں سطح کو ناپنے کے بعد ان کا سولھواں حصہ۔

"گرہ کے سولھویں جز کو بہر کہتے ہیں اور اس کے سولویں جز کو تار کہتے ہیں"۔، [23]

21. وہ دھاگا جس سے کپڑا بنا جائے۔

؎ دیوانگی سے دوش پہ زنار بھی نہیں

یعنی ہماری جیب میں ایک تار بھی نہیں، [24]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

thread, string; the warp or threads extended length wise in a loom; wire, cord, string of a musical instrument

صفت ذاتی [25]

[ترمیم] معانی

1. تاریک، جو روشن نہ ہو۔

؎ اک سا تیرا نور ہے دشت میں سبزہ زار میں

قصر گہر نگار میں، حجلۂ تنگ و تار میں، [26]

[ترمیم] مترادفات

دھاگا، سِلْسِلَہ، قِطار، ٹُکْڑا، قَوام، جالا، رِشْتَہ، سُوت، تاگا، رَگ، تانا، تَسَلْسُل، ڈورا،

[ترمیم] مرکبات

تار تار، تارِ عَنْکَبُوت، تار گھَر، تارکَش، تارکَشی، تارِ اَشْک، تارِ آفِس، تار بابُو، تارِ باران، تارِ بَرْقی، تاربَنْد چاشْنی، تارخانَہ، تارو بُود، تار تَلَنْگا، تار رَسانی، تار شُعاعی، تارِ شمْع، تار کی خَبَر، تارِ گِریباں، تار مُخْبِر، تارِ نَظَر، تارِ نَفَس، تار والا

[ترمیم] روزمرہ جات

تار ٹوٹنا 
سلسلہ منقطع ہونا، تسلسل موقوف ہونا، چلتے کام میں برج واقع ہونا رخنہ پڑنا (بیشتر نفی کے ساتھ)۔

"بارہ بج جاتے مریضوں کا تار نہ ٹوٹتا۔"، [27]

سانس بند ہو جانا (نور اللغات)
(سوت وغیرہ کا) تار شکستہ، کٹ جانا (نور اللغات)۔

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1923ء، دیوان جگر، 40 )
  2. ( 1866ء، تہذیب الایمان، 259 )
  3. ( 1928ء، اردو : دائرہ معارف اسلامیہ، 653:2 )
  4. ( 1874ء، انیس، مراثی، 161:1 )
  5. ( 1923ء، نگار، فروری، 142 )
  6. ( 1921ء، کلیات، اکبر، 347:1 )
  7. ( 1925ء، ریاض امجد، 134 )
  8. ( 1828ء، مراۃ العروس، 287 )
  9. ( 1942ء، سنگ و خشت، 252 )
  10. ( 1906ء، نعمت خانہ، 125 )
  11. ( 1896ء، اردو کی دوسری کتاب، آزاد، 48 )
  12. ( 1924ء، انشائے بشیر، 22 )
  13. ( 1928ء، پس پردہ، 76 )
  14. ( 1976ء، حافظ اور اقبال، 33 )
  15. ( 1917ء، شام زندگی، 84 )
  16. ( 1697ء، دیوان، ہاشمی، 84 )
  17. ( 1877ء، توبۃ النصوح، 108 )
  18. ( 1923ء، اہل محلہ اور نا اہل پڑوسی، 31 )
  19. ( 1830ء، نظیر، کلیات، 314 )
  20. ( 1925ء، معاشرت، ظفر علی خاں، 25 )
  21. ( 1896ء، تجلیات عشق، 223 )
  22. ( 1861ء، دیوان ناظم، 80 )
  23. ( 1856ء، فوائد الصبیان، 43 )
  24. ( 1869ء، دیوان، غالب، 120 )
  25. ( مؤنث - واحد )
  26. ( 1929ء، مطلع انوار، 45 )
  27. ( 1895ء، حیات صالحہ، 26 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter