تخت

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

تَخْت {تَخْت} (فارسی)

فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ فارسی سے اردو میں ساخت اور معنی کے لحاظ سے من و عن داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے 1421ء کو معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع غیر ندائی: تَخْتوں {تَخ + توں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. بیٹھنے یا لیٹنے کی وہ چیز جو پلنگ کی وضع پر لکڑی کے تختوں پر بنائی جاتی ہے، ساریکہ، سریر، اورنگ۔

وہ پلنگ سے چھلانگ مار کے تخت پر کوستی آتی اور تخت سے پھلانگ مار کے پلنگ پر پیٹتی جاتی۔"، [1]

2. بادشاہ کے بیٹھنے کی مناسب چوکی مسند یا کرسی وغیرہ، سنگھاسن، گدی۔

؎ شہا یہ قوم کا گلزار تھا بے برگ و بار اب تک

چمن کے تخت کو تھا شاہ گل کا انتظار اب تک، [2]

3. حکومت، سرکار۔

بڑے بڑے بادشاہوں کے الٹ گئے۔"، [3]

4. { } بڑا۔

تخت گاؤں"، [4]

5. نشست و برخاست یا استراحت کے لیے کوئی جگہ جو فرش زمین سے اونچی بنائی جائے۔

؎ چنچل قطب کاشہ ہورا چپل سندھر

دونوں بیٹھے مل کر سو یک تخت پر، [5]

6. وہ تخت جو خوب سجا کر محرم کے جلوسوں میں نکالا جاتا ہے۔

یہاں بھی برسویں دن تعزیے، تخت جھکا جھک بنا نقارے تاشوں سے نکالنا واجب اور فرض ہو گیا۔"، [6]

7. شادی بیاہ میں برات کا تخت جس پر ارباب نشاط لونڈے یا چنڈو باز وغیرہ ناچتے اور نعرے لگاتے ہوئے نکلتے ہیں۔

برات ہم سجائیں گے مگر آرایش والے کو تو بلواؤ، چنڈو بازوں کا تخت ضرور ہو۔"، [7]

8. { موسیقی } سارنگی کی طرح ستار کی طبلی پر ہاتھی دانت یا کسی اور چیز کی لگی ہوئی تختی جو تاروں کو طبلی کی سطح سے ذرا اوپر کو اٹھائے رکھتی ہے اس میں تاروں کے لیے کھانچے ہوتے ہیں جس میں تار قائم رہتے ہیں، اسے جو آری بھی کہتے ہیں، پایا، گھرچ، گھوڑی۔

(اصطلاحات پیشہ وراں، 153:4)

9. بندوق کی نال کی بیٹھک جو کندے کے منہ پر کسی ہوتی ہے اور جس میں گھوڑا اور اس کے متعلقہ پرزے لبلبی اور اس کی کمانی اور پالکی وغیرہ جڑی رہتی ہیں۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 83:8)

10. مردے کو نہلانے یا قبر تک لے جانے کا تختہ۔

حضرت عمر نے فرمایا کہ اگر وضع حمل کرے اور خاوند اس کا تخت پر رکھاہو اور دفن نہ ہوا ہو تب بھی حلال ہو جاوے گی۔"، [8]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

throne, chair, of state; seat, stage, platform; sofa, bed; anyplace raised above the ground for sitting , reclining , or sleeping

[ترمیم] مترادفات

سِیٹ، مَسْنَد، سِنْگھاسَن، گَدّی، بِنْچ،

[ترمیم] مرکبات

تَخْتِ اِمارَت، تَخْتِ آبْنُوسی، تَخْتِ بَخْت، تَخْتِ سَلْطَنَت، تَخْتِ عاج، تَخْتِ عَدالَت، تَخْتِ کاغَذ، تَخْت کی شَب، تَخْت گانْو، تَخْتِ گُل، تَخْتِ مِینا، تَخْت نِشان، تَخْتِ نَشِینانِ خاک، تَخْت و بَخْت، تَخْتِ ہَوائی، تَخْت بَرْدار، تَخْت پوش، تَخْت دار، تَخْتِ رَواں، تَخْتِ سُلَیمان، تَخْتِ شاہی، تَخْتِ طاؤُس، تَخْتِ طِلِسْمات، تَخْت کی رات، تَخْت گاہ، تَخْت نَشِین، تَخْت نَشِینی، تَخْت و تاج

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1931ء، رسوا، خورشید بہو، 18 )
  2. ( 1937ء، نغمۂ فردوس، 60:1 )
  3. ( 1887ء، خیابان آفرینش، 9 )
  4. ( 1888ء، فرہنگ آصفیہ )
  5. ( 1609ء، قطب مشتری، 95 )
  6. ( 1827ء، ہدایت المؤمنین، 4 )
  7. ( 1800ء، فسانۂ آزاد، 660:3 )
  8. ( 1806ء، نورالہدایہ، 81:2 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter