تذکرہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


[b]اردو لغت[/b]

تَذْکِرَہ {تَذ + کِرَہ} (عربی)

ذ ک ر، ذِکْر، تَذْکِرَہ

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مجرد کے باب سے اسم ہے اردو میں بطور اسم نکرہ مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1856ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔ اسم نکرہ [1]

واحد غیر ندائی: تَذْکِرے {تَذ + کِرے}

جمع: تَذْکِرے {تَذ + کِرے}

جمع غیر ندائی: تَذکِروں {تَذ + کِروں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. سوانح حیات، مشاہیر بالعموم شعرا کے حالات جو کتابی صورت میں مرتب کیے جائیں۔

"شعرا کے تذکرے بہت ہیں۔"، [2]

2. یادداشت، بیان، یاد گار۔

"خاقانی اور انوری، سودا اور ذوق کے نام آپ نے قصیدہ کے تذکرہ میں سنے ہیں۔"، [3]

3. ذکرو اذکار، ذکر کرنا، یاد کرنا۔

"ان لوگوں نے آپس میں تذکرہ کیا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے تو اپنی پیغمبری کا اقرار لیتے ہیں لیکن خطبہ میں خود اقرار نہیں کرتے۔"، [4]

4. چرچا، افواہ، گفتگو، بات چیت۔

؎ تذکرے ہو رہے ہیں آپس میں

بھیجتے ہیں مجھے بنارس میں، [5]

5. اجازت نامۂ سفر، پروانۂ راہ داری، پاسپورٹ اور اس سے متعلق رسید وغیرہ۔

"ایک دوسرا دفتر ادارہ باہر جانے والوں کے تذکرہ کے معاینہ کا ہے۔"، [6]

6. کوئی نشانی یاد رکھنے کے لئے جیسے رومال کو گانٹھ دینا۔ (جامع اللغات)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

memory, remembrance; any aid to the memory (as a knot tied in a pocket , handkerchief), a memorandum, note; a biographical memoir, biography

[ترمیم] مترادفات

ذِکْر، بَیان، یاد، چَرْچا، گُفْتْگُو،

[ترمیم] مرکبات

تَذْکِرَہ نَوِیس، تَذْکِرَہ نَوِیسی

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( مذکر - واحد )
  2. ( 1907ء، شعرا لعجم، 2:1 )
  3. ( 1944ء، افسانچے، 10 )
  4. ( 1914ء، سیرۃ النبیۖ، 44:2 )
  5. ( 1860ء، زہر عشق، 15 )
  6. ( 1911ء، روزنامچہ سیاحت، 267:2 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter