تصور

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

تَصَوُّر {تَصَوْ + وُر} (عربی)

ص و ر، تَصْوِیر، تَصَوُّر

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1639ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ذہن میں کسی شے کی صورت قائم کرنا، دھیان، خیال۔

؎ پری پیکر وہ گھوڑے ان کی چالاکی کا کیا کہنا

نہیں آتی تصور میں بھی جن کی تیز رفتاری، [1]

2. { منطق } کسی شے کی صورت کا حکم کے بغیر ذہن میں آنا۔ وہ خیال جس پر کوئی حکم نہ لگایا گیا ہو۔

؎ تصدیق سے قریں ہو کیونکر ترا تصور

اک لفظ بے صدا ہے اک نفش بے نگیں ہے، [2]

3. نقشہ، خاکہ؛ منصوبہ۔

"سلطنت کا جو تصور ہمارے ذہن میں ہے اس میں یہ بات شامل ہے۔"، [3]

4. مراقبہ؛ فکر، سوچ، سوجھ۔ (ماخوذ؛ نوراللغات)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

imaging or picturing (a thing) to the mind; imagination, fancy; reflection, contemplation, meditation; forming an idea; idea, conception, perception, apprehension

[ترمیم] مترادفات

پِنْدار، تَخَیُّل، فِکْر، تَجْوِیز، خواب، خَیال، واہِمہ، دھَیان،

[ترمیم] مرکبات

تَصَوَّرِ شیخ، تَصَوُّرِ فَقَط، تَصَوُّرِ مُطْلَق، تَصَوُّر نِگاری

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1901ء، الف لیلہ، سرشار، 2 )
  2. ( 1931ء، اکبر، کلیات، 213:1 )
  3. ( 1929ء، ارتقائے نظم حکومت یورپ، 30 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter