تغافل

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

تَغافُل {تَغا + فُل} (عربی)

غ ف ل، غَفْلَت، تَغافُل

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفاعل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1609ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع: تَغافُلات {تَغا + فُلات}

جمع غیر ندائی: تَغافُلوں {تَغا + فُلوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. غفلت کرنا، دانستہ یا بالارادہ غفلت، بے خبری، بے پروائی، کم توجہی، نظرانداز کرنا۔

"جو بات ناپسند ہوتی اس سے تغافل فرماتے اور ٹال جاتے۔"، [1]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

unmindful ness heedlessness, forgetfulness, neglect, negligence, in attention, in advertence, indifference, listlessness

[ترمیم] مترادفات

غَفْلَت، سُسْتی، تَساہُل، تَجاہُل،

[ترمیم] مرکبات

تَغافُل پَسَنْد

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1914ء، سیرۃ النبیۖ، 223:2 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter