تنقید

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


تَنْقِید {تَن + قِید} (عربی)

ن ق د، نَقْد، تَنْقِید

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1923ء کو "سیرۃ النبیۖ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ایسی رائے جو برے بھلے یا صحیح اور غلط کی تمیز کرا دے، پرکھ، چھان بین، کھوٹا کھرا جانچنا۔

"تمھارا فرض صرف اس قدر ہے کہ روایت کی اچھی طرح تنقید کر لو۔" [1]

وہ تحریر جس میں کسی فن پارے کے حسن و قبح پر فنی اصول و ضوابط کی روشنی میں اظہار کیا گیا ہو۔

"ڈاکٹر محمد اقبال کی غزل پر جو تنقید شائع ہوئی ہے اس میں انصاف اور اعتدال سے کام لیا گیا۔" [2]

2. نکتہ چینی، اعتراض۔

"میرزا غالب نے .... سخت لہجہ میں تنقید کی ہے، مجھ سے زیادہ غالب پر سخت کلامی یا بداخلاقی کا الزام کھپ سکتا ہے۔"، [3]

[ترمیم] مترادفات

جانْچ، پَرَکھ، تَمِیز، رِیوِیُو، جَرَح،

[ترمیم] مرکبات

تَنْقِیدُ الرُّویا، تَنْقِیدِ عالِیَّہ، تَنْقِیدِ حَیات

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1923ء، سیرۃ النبیۖ، 131:3 )
  2. ( 1950ء، چھان بین، 20 )
  3. ( 1934ء، غالب شکن، 19 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter