تہذیب

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


تَہْذِیب {تَہ (فتحہ ت مجہول) + ذِیب} (عربی)

عربی زبان سے اسم مشتق ہے ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر ہے اردو میں عربی زبان سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے 1846ء کو "تذکرۂ اہل دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: تَہْذِیبیں {تَہ (فتحہ ت مجہول) + ذی + بیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: تَہْذِیبوں {تَہ (فتحہ ت مجہول) + ذی + بوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. اصلاح کرنا، پاک کرنا، صفائی، آراستگی۔

؎ شاعری سے سربسر تہذیب قلب

اس کو غم شائستگی درکار ہے، [1]

2. ذہنی ترقی جو زندگی کے چلن میں کارفرماہو، سائستگی، ادب و تمیز۔

"تہذیب اور ثقافت کے معانی یک جا کر کے ان کے لیے ایک لفظ کلچر استعمال کیا ہے۔"، [2]

3. طرز معاشرت، رہنے سہنے کا انداز، تمدن۔

"عرب تہذیب و تمدن سے کم آشنا تھے"، [3]

4. ترقی، بہتری۔

؎ ترے بغیر تہذیب کار ملک محال

جہاں عروس ہے مشاطہ ہے تری تدبیر، [4]

5. کسی کتاب وغیرہ کی ترتیب، تدوین، درست کرنا۔

"اس کی تصنیفات کی تہذیب و ترتیب کی۔"، [5]

6. { تصوف } صفا و جلا (نفسی یا قلب کی)۔

"بعد ازآں علم الاخلاق اور تہذیب نفس اور صفائی دل پر متوجہ ہوا اور اس سے بہرۂ کامل حاصل کیا۔"، [6]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

purifying; adjusting, adorning; correcting, amending; correction, amendment, edification, refinement, polish

[ترمیم] مترادفات

ثَقافَت، تَرْبِیَّت، مَتانَت،

[ترمیم] مرکبات

تَہْدِیبِ باطِن، تَہْذِیب یافْتَہ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1965ء، غزلستان، 119 )
  2. ( 1964ء، پاکستانی کلچر، 48 )
  3. ( 1914ء، سیرۃ النبیۖ، 205:2 )
  4. ( 1900ء، نظم دل افروز، 20 )
  5. ( 1914ء، شبلی، مقالات، 35:5 )
  6. ( 1910ء، آزاد (محمد حسین)نگارستان فارس، 202 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter