ثلاثی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


ثُلاثی {ثُلا + ثی} (عربی)

ث ل ث، ثلاث، ثُلاثی

عربی زبان میں صفت عددی ثلث سے مشتق ثلاث کے ساتھ ی بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے ثلاثی بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ 1764ء میں "چھ سرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی

فہرست

[ترمیم] معانی

1. تین سے منسوب، تین (جزو) والا۔

"اختلاف ثلاثی، یعنی تین اجزا میں اختلاف ہو۔"، [1]

2. (صرف عربی) وہ کلمہ جو سہ حرفی مادے سے بنا ہو۔

"لفظوں کو تین طرح سے دیکھا ہے سہ حرفی، چہار حرفی، پنج حرفی، جن کو وہ ثلاثی، رباعی، خماسی کہتے تھے اور فعل والے لفظ کو دو طرح سے یعنی ثلاثی اور رباعی۔"، [2]

3. { عروض }وہ زحاف مزدوجہ جو تین تغیرات سے مرکب ہو۔

"اور تغیرات مزدوجہ میں سے بعض ثنائی ہیں بعض ثلاثی۔"، [3]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

of or relating to, three things; comprising or composed of three (radical) letters (a word), trilateral; made up, or consisting of, three parts, triple; three-sided, triangular

[ترمیم] مرکبات

ثُلاثی تارِینَہ، ثُلاثی زَمانہ، ثُلاثی طَبْقَہ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1932ء، رسالہ نبض، 40 )
  2. ( 1909ء، فلسفۂ صرف و نحو، 118 )
  3. ( 1881ء، بحرالفصاحت، 142 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter