جائز

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

جائِز {جا + اِز (کسرہ ا مجہول)} (عربی)

ج و ز جائِز

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں اصلی حالت اور معنی میں ہی عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم مستعمل ہے۔ 1688ء میں "ہدایات ہندی" میں مستمل ملتا ہے۔

متغیّرات


جایِز {جا + یِز}

صفت ذاتی (مذکر - واحد)

جمع غیر ندائی: جائِزوں {جا + اِزوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. بجا، درست، مناسب، ٹھیک۔

؎ یائے الفاظ فارسی کا

گرنا جائز نہیں کسی جا [1]

ممکن، قابل وقوع، درست، صحیح (عموماً شرعی نقطۂ نظر سے)۔

"کل تین قول ہوں گے اور جائز ہے کہ وہ سب .... فعل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہوں۔" [2]

روا، قابل قبول۔

"ہماری عقل ہرگز جائز نہیں رکھتی۔" [3]

2. { فقہ } (شریعت کی رو سے) جس کے کرنے یا نہ کرنے کی اجازت ہو۔

"سماع کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں? جائز ہے یا ناجائز۔"، [4]

[ترمیم] مترادفات

بَجا، مُناسِب، ٹھِیک، شائِسْتَہ، مُباح، مَشْرُوع، رَوا، طَیَّب، حَلال،

[ترمیم] مرکبات

جَائِز وَلی

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1927ء، تنظیم الحیاۃ، 233 )
  2. ( 1873ء، مطلع العجائب، 66 )
  3. ( 1875ء، مقالات حالی، 15:1 )
  4. ( 1916ء، ہندوستان کی موسیقی، 17 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter