جہاز

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

جَہاز {جَہاز} (عربی)

جہز جَہاز

ثلاثی مزید فیہ کے باب سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر استعمال ہوتا ہے جس کے معنی کسی مہم کی تیاری ہوتے ہیں اردو میں سب سے پہلے "قطب مشتری" میں 1609ء میں استعمال ہوا۔ اب اردو میں بطور اسم نکرہ رائج ہو چکا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: جَہازوں {جَہا + زوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. بحری سفر کرنے یا مال لانے یا لے جانے یا جنگی مقاصد میں کام آنے والی بہت بڑی کشتی۔

؎ ایسے محل پہ دوستو رخنہ گری ہے خودکشی

ہم بھی اسی جہاز میں تم بھی اسی جہاز میں [1]

ہوائی جہاز، طیارہ۔

"صبح جہاز روانہ ہو گیا اور یہ چاروں بھی اڑ گئے"۔ [2]

2. { قدیم }جہیز۔

"اپنی دامادی میں افتخار بخشا اور بہت سا سامانِ جہاز جو لائق سلاطین ..... کے تھا عنایت ..... کیا"۔، [3]

رجوع کریں:جہیز،

3. { سائنس }جاندار کے جسم کا سامنے کا حصہ جس میں سینہ اور پیٹ شامل ہیں۔

"سامنے کا جہاز بذریعہ ایک عضلاتی پردہ کے جس کو انگریزی میں ڈایافرام اور لاطینی میں ویا فرانما بولتے ہیں دو جہازوں میں منقسم ہے ایک صدر اور دوسرے بطن"۔، [4]

4. اونٹ کی زین کا اونچا حصہ، زین اور متعلقہ سامان؛ جنازے کا سامان؛ عورت کی شرم گاہ۔(جامع اللغات، پلیٹس)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

A ship

صفت ذاتی [5]

[ترمیم] معانی

1. { مجازا } بہت بڑا، بہت وسیع۔(فرہنگ آصفیہ)

[ترمیم] مترادفات

ناؤ،

[ترمیم] مرکبات

جَہاز کا جَہاز

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1929ء، دیوان صنفی، 96 )
  2. ( 1958ء، چشمہ، 574 )
  3. ( 1847ء، حملاتِ حیدری، 143 )
  4. ( 1877ء، رسالہ علم فزیالوجی، 9 )
  5. (واحد )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter