حالت

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

حالَت {حا + لَت} (عربی)

ح و ل، حالَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اردو میں بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ 1603ء میں "شرح تمہیدات ہمدانی" (ترجمہ) میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

جمع: حالَتیں {حا + لَتیں (یائے مجہول)}

جمع غیر ندائی: حالَتوں {حا + لَتوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. حال، کیفیت

"جب تک شخصیتِ انسان قائم ہے، ہر حالت میں آداب متابعت اس پر جاری ہیں۔"، [1]

2. وجد کا علم، وجد کی کیفیت و سرور، عالم استفراق و محویت۔

"حالت درویشوں کی کمالِ سرور سے مبدل ہو جاتی ہے ان کی اصطلاح میں یہ حالت یا حال کہلاتا ہے۔"، [2]

3. سکت، قوت، دم خم، تاب وتواں۔

"ابھی لیٹی رہو تم میں بیٹھنے کی حالت کہاں ہے۔"، [3]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

state, condition; nature, constitution; (in Gram.) case (of a noun); ecstasy

[ترمیم] مترادفات

کَیفِیَّت، بھاو، نَشِسْت، حال، نَوبَت، لَچھَّن، طَور، رُوپ، گَت، صُورَت،

[ترمیم] مرکبات

حالَتِ اِضافَت، حالَتِ اِضافی، حالَتِ جَذْب، حالَتِ رَفْعی، حالَتِ زار، حالَتِ سُکُون، حالَتِ طِفْلی، حالَتِ ظَرْفی، حالَتِ فاعِلی، حالَتِ مَفْعُولی، حالَتِ نَزْع، حالَتِ اَعْلٰی، حالَتِ تارِیک، حالَتِ ثالِثَہ، حالَتِ خَبَری، حالَتِ رَوشَن، حالَتِ مابَعْد، حالَتِ مَوجُودَہ، حالَتِ ناداری

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1973ء، کلام المرغوب، 533 )
  2. ( 1881ء، کشاف اسرار المتائح (ترجمہ)625 )
  3. ( 1914ء، غدر دہلی کے افسانے، 159:1 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter