حرکت

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


حَرْکَت {حَر + کَت} (عربی)

ح ر ک، حَرْکَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ 1582ء میں "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

جمع: حَرْکَتیں {حَر + کَتیں (ی مجہول)}

جمع استثنائی: حَرْکات {حَر + کات}

جمع غیر ندائی: حَرْکَتوں {حَر + کَتوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. جنبش، ہلنا۔ (سکون کی ضد)۔

"میڈوسا کی حرکت نظام اعصاب کے تحت ہوتی ہے۔"، [1]

2. چلت پھرت، آمد و رفت، ایک جگہ سے دوسری جگہ انتقالِ مکانی (قیام و ثبات کی ضد)۔

"حرکت کا مطلب ہے کسی شئے کا اپنی جگہ تبدیل کرنا، اس کے معنی یہ ہوئے کہ حرکت مکاں میں ہوتی ہے۔"، [2]

3. سرگرمی، عمل (جمود اور بے عملی کی ضد)۔

"میں ہندوستان کے مسلمانوں میں ترقی کی جو حرکت پاتا ہوں اس سے مجھے امید ہے کہ وہ ترکوں سے پہلے منزل پر پہنچ جائیں گے۔"، [3]

4. ناپسندیدہ بات، ناشائستہ، فعل اور عمل۔

"اس لڑکی کی یہ حرکت میرے لیے بڑی باعث حیرت تھی۔"، [4]

5. کام، فعل، امر، عمل۔

"عالمگیر جو اپنے بیٹوں کی ایک ایک حرکت سے خبر رکھتا تھا۔"، [5]

6. اعراب، زیر، زبر یا پیش۔

" "یا" کو گرا کر ماقبل کی حرکت کو کھینچ دیتے ہیں یا حرف کو مشدد کر دیتے ہیں۔"، [6]

7. گردش، چال۔

؎ قدرت نے بنا دیے وہ منہج

وقفِ حرکت ہیں چاند سورج، [7]

8. قصور، جرم، زنا، بدفعلی، روک، مزاحمت، نقصان، ضرر، گناہ، کھوٹ، سفر، کوچ۔ (جامع اللغات، نوراللغات)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

motion, action, movement, proceeding; gesture; act, deed; an improper or bad action, misdemeanour, fault; fornication, adultery; agitation, commotion; opposition, interruption; a short vowel, a vowel-point

[ترمیم] مترادفات

پھَڑَک، گَت، فِعْل، چال، جُنْبِش، سَفَر، کُوچ، دھَکّا، گَرْدِش، تَحْرِیک،

[ترمیم] مرکبات

حَرْکَتِ اُفُقی، حَرْکَتِ اِنْتِقالی، حَرْکَتِ اَینِیَّہ، حَرْکَت بَطی، حَرْکَت پَذِیر، حَرْکَت پَذِیری، حَرْکَتِ تَوَسُّطِیَّہ، حَرْکَتِ دَوّاری، حَرْکَتِ راسْت، حَرْکَتِ رَجْعی، حَرْکَتِ روزانَہ، حَرْکَتِ سالانَہ، حَرْکَتِ عِلَّت، حَرْکَتِ عَمُودی، حَرْکَتِ قَسْری، حَرْکَتِ قَلْب، حَرْکَتِ کَمِیَّہ، حَرْکَتِ کَیفِیَّت، حَرْکَتِ مَذْبُوحی، حَرْکَتِ مُسْتَقِیمَہ، حَرْکَتِ مَنْکُوسَہ، حَرْکَتِ ناشائِسْتَہ، حَرْکَتِ نامُلائِم، حَرْکَت نُما، حَرْکَت و سُکُون، حَرْکَتِ وَضْعِیَّہ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1984ء، معیاری حیوانات، 48:2 )
  2. ( 1969ء، نفسیات اور ہماری زندگی، 200 )
  3. ( 1911ء، روزنامچہ، سفر مصر و شام و حجاز، 33 )
  4. ( 1977ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، 173 )
  5. ( 1911ء، مقالات شبلی، 93:2 )
  6. ( 1942ء، اردو قواعد، شوکت سبزواری، 44 )
  7. ( 1928ء، تنظیم الحیات، 5 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter