حضرت

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


حَضْرَت {حَض + رَت} (عربی)

حضر، حَضْرَت

عربی زبان میں حَضَرَتْ کے اعراب کے ساتھ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت اور اسم نکرہ کے رائج ہے۔ 1611ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع: حَضْرات {حَض + رات}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. تعظیمی کلمہ جو ناموں (اسمی یا وصفی) سے پہلے لگایا جاتا ہے (بیشتر بزرگ و مقدس ہستیوں کے اسما سے پہلے اضافت ساتھ اور اضافت کے بغیر بھی)جناب، حضور، قبلہ۔

"خاندانی اعتبار سے حضرت جام نوائی بدایونی کا تعلق بدایوں کے مشہور خانوادہ شیوخ حمیدی سے ہے"۔ [1]

تعظیمی کلمہ جو کسی نام کی جگہ ہو۔

؎ شاداب مدینہ ہوا حضرت کی دعا سے

ہر سو جو میں فرما کے شجر دیکھ رہا ہوں [2]

تعظیمی کلمہ چیزوں کے مجسم تصور کے ساتھ۔

"ایک دن میں نے جب شیخ سے عرض کیا حضرت میں نے کیاریوں میں جو یہ گلاب لگا رکھے ہیں ایک دن ..... پھول نظر آئیں گے"۔ [3]

2. بارگاہ، درگاہ۔

؎ کون تھا جو حضرتِ باری میں دیتا کچھ مدد

وہ تو یہ کہیے وسیلہ درمیانی مل گیا [4]

دربار شاہی (جامع اللغات)۔

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

presence; dignity; a title applied to any great man, the object of resort, your or his majesty, highness, Excellency, eminence, worship or holiness.

صفت ذاتی [5]

جمع: حَضْرات {حَض + رات}

[ترمیم] معانی

1. بزرگ، صاحب عظمت۔

؎ او بی بی ہے حضرت بڑی صاحب آج

جنن ناؤں کد بانو واں کا ہے تاج

2. ذاتِ شریف، شریر، چالاک۔

"یہ ہندوستان والے بھی کیسے حضرت ہیں جہاں دیکھو انہیں کا قبضہ"۔، [6]

[ترمیم] مترادفات

جَناب، صاحِب،

[ترمیم] مرکبات

حَضْرَت اَحَدِیَّث، حَضْرَت اَسْما، حَضْرَت پَسَند، حَضْرَتِ حَق، حَضْرَت سَلامَت، حَضْرَت والا

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1924ء، تنقید و تفہیم، 158 )
  2. ( 1970ء، دامن یوسف، 38 )
  3. ( 1956ء، شیخ نیازی، 74 )
  4. ( 1911ء، نذر خدا، 31 )
  5. ( مذکر )
  6. ( 1913ء، سفرنامہ حسن نظامی، 164 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter