حیران

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


حَیران {حَے (ی لین) + ران} (عربی)

ح ی ر، حَیران

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ 1564ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

فہرست

[ترمیم] معانی

1. بھوچکا، ہکا بکا، متحیر، متعجب، دنگ۔

"تعمیر و تخریب اور عقل و جہالت کے اس تفاد پر ہم جتنا بھی حیران ہوں کم ہے"۔، [1] 2. پریشان، سرگرداں۔

"اماں جان تم کسی بات سے حیران نہ رہو میں بھی آپکی اور یہ تنخواہ بھی آپکی"۔، [2]

3. بے حس و حرکت (آئینے میں نظر آنے والی تصویر کے لیے)۔ (ماخوذ، نوراللغات)

4. عاشق۔

؎ اوسکا حیراں ہوں میں جو کہتا ہے

دیکھ لے منہ نہ آرسی میرا، [3]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

in a state of confusion or perplexity, perplexed, bewildered, distracted, confounded, astonished (at), disturbed; harassed, plagued, worried, distressed

[ترمیم] مترادفات

بھَیانَک، شورِیَدہ، دَنْگ، مُتَحَیَّر، آشُفْتَہ، شَشْدَر، شَش دَر، آشُفْتَہ مِزاج، پَرِیشان، شیفْتَہ، مُنْتَشِر، مُتَعَجِّب، آئِینَہ،

[ترمیم] مرکبات

حَیران کار، حَیران کُن، حَیران نِگاہی، حَیران و پَریشان، حَیران و سَرْگَرْداں، حَیران وار

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1984ء، گردراہ، 301 )
  2. ( 1911ء، قصۂ میر افروز، 71 )
  3. ( 1867ء، عرش (میر کلو)دیوان، 8 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter