خاموش

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

خاموش {خا + موش (و مجہول)} (فارسی)

فارسی مصدر خاموشیدن سے فعل امر خاموش بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ شاذ بطور اسم مستعمل ہے۔ 1591ء کو "وصیت الہادی" کے نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

جمع استثنائی: خاموشاں {خا + مو (و مجہول) + شاں}

جمع غیر ندائی: خاموشوں {خا + مو (و مجہول) + شوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. جو اپنی زبان نہ کھولے، چپکا، چپ، ساکت و صاحت۔

"خط کے ختم ہونے پر دو تین لمحے کے واسطے دونوں میاں بیوی خاموش ہو رہے۔"، [1]

2. { مجازا } سنسان، ویران، اداسی سے معمور۔

"جس کمرے میں اس کی بہن کی لاش تھی، بالکل خاموش تھا۔"، [2]

3. بجھا ہوا، گل شدہ (چراغ، آگ وغیرہ کے لیے مستعمل)۔

"پانی برسنے لگا اور اس قدر برسا کہ وہ آگ خاموش ہو گئی۔"، [3]

4. افسردہ، غمگین، رنجیدہ۔

"خاموش مچمچاتی ہوئی آنکھوں سے کچھ اس طرح ایک ایک کا منہ تکتا تھا کہ رحم آنے لگتا۔"، [4]

5. مردہ، مرا ہوا؛ (حرفِ تنبیہ) چپ کرو (استاد بچوں کو عموماً کہتے ہیں) (جامع اللغات)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

silent

اسم نکرہ [5]

[ترمیم] معانی

1. گھوڑے کی ایک بیماری کا نام۔

(جامع اللغات)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a disease in horses

[ترمیم] مترادفات

چُپ، ساکَت، گُل، ٹھَنْڈا، کَم گو، ساکِت، سُونا، سُن، گُونْگا، کَم سُخَن،

[ترمیم] مرکبات

خاموش آتَش فِشاں، خاموش کَلی، خاموش گَر، خاموش تَماشائی، خاموش طَبْع

[ترمیم] روزمرہ جات

خاموش کرنا 

بجھا دینا، گل کرنا، بے نور کر دینا۔

؎ کس کو اکے نورِ مجسم ترے آگئے ہو فروغ کر دیا تو نے چراغ ید بیضا خاموش، [6]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1918ء، انگوٹھی کا راز، 16 )
  2. ( 1955ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، 48 )
  3. ( 1925ء، تجلیات، 25:2 )
  4. ( 1976ء، چوتھی دنیا، 49 )
  5. ( مذکر - واحد )
  6. ( 1831ء، دیوان ناسخ، 72:2 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter