خراب

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


خَراب {خَراب} (عربی)

خ ر ب، خَراب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے 1611ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. غیر آباد، ویران، سنسان۔

"میں نے اس سے پوچھا یہ شہر کب خراب ہوا"۔، [1]

2. برباد، تباہ۔

"اس صدی کا ایمان خراب ہو گیا ہے اب صورت کوئی نہیں دیکھتا سب جوڑے گنتے ہیں"۔، [2]

3. پریشان، خستہ حال، برے جال۔

؎ جستجو میں اپنی پھرنے نہ دیجیے ہر سو خراب

ٹھو کریں ان ڈھونڈھنے والوں کو کھانے دیجیے [3]

عمارت یا سڑک کا خستہ ہونا، ٹوٹا پھوٹا، شکستہ۔

"میں خراب راستے کی طرف ہو لیا اور اس کے لیے راستہ چھوڑ دیا"۔ [4]

4. بدمست، متوالا، بے حال۔

؎ کوئی خراب تماشا وہاں پہنچ نہ سکا

مگر جو میکدہ عشق سے خراب اٹھا [5]

آوارہ، بدچلن۔

؎ داغ ہے بدچلن تو ہونے دو

سو میں ہوتا ہے اک غلام خراب [6]

تربیت کا نقص، عدم توجہی۔

"خراب نشو و نما آدمی کو بدصورت یا کم رو بنا دیتے ہیں"۔ [7]

5. ناقابل استعمال، ناقص۔

"اگر سیل میں صرف ایک الیل (Allele) بھی خراب ہو تو یہ بیماری پیدا ہو جاتی ہے"۔ [8]

گُٹھّل، بغیر دھار کا، ناکارہ۔

؎ اپنے ہاتھوں کا ٹیے اپنے گلے کو وقت ذبح

ایک تو نازک ہے قاتل دوسرے خنجر خراب [9]

6. اچھا کی ضد، بُرا، ناموزوں، ناساز گار۔

؎ خراب وقت ہے اب فاصلہ ہی بہتر ہے

کبھی ملیں گے جو ماحول پر سکون ملا، [10]

7. رسوا، ذلیل، خوار۔

"او مورکھ نادان، جورو تیری فاحشہ ہے، تجھے اس نے خراب کیا ہے"۔، [11]

8. اکارت، ضائع۔

"ایک چھوٹا سا ہوائی، جہاز .... درخت سے ٹکرا کر خراب ہو گیا"۔، [12]

9. نِکما، برا۔

؎ سنیے چچا اگرچہ ہوں کیسا ہی میں خراب

لیکن بزرگ کرتے نہیں خردوں پر عتاب، [13]

10. { تصوف } سالک، مستغرق۔ (مصباح التعرف، 111)

11. جسمانی خرابی۔

"خرابی ڈرپوک اور احساس کمتری میں مبتلا بچوں کی صحت خراب ہونے لگی"۔، [14]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Ruined, spoiled, depopulated, wasted, deserted, desolate; abandoned, lost, miserable, wretched; bad, worthless, vitiated, corrupt, reprobate, noxious, vicious, depraved, profligate; defiled, polluted, contaminated.

[ترمیم] مترادفات

وِیران، بَرْباد، نِکَمّا، ذَلِیل، رُسْوا، شِکَسْتَہ، بَدْرَنْگ، عَیبی، پامال، بھونْڈا، زَبُوں، بَد، بَرباد، تَباہ، اَخْرَب، بِگْڑا، فاسِد، عَیب دار، رَدّی، ناقِص، بُرا، مَذْمُوم،

[ترمیم] مرکبات

خَراب و خَسْتَہ، خَراب آباد، خَراب آبادی، خَراب خوار، خَراب گَرْد، خَراب حال

[ترمیم] روزمرہ جات

خراب کرنا 
برباد کرنا، اجاڑنا، تباہ کرنا، ویران کرنا۔

"معظم السلطان ایک بلند قامت اور وجیہہ نوجوان ہے جس کو.... سخت اذیت دی اوس کی جائیداد خراب کر دی گھر لوٹ لیا تھا۔"، [15]

کسی غیر عورت سے بدفعلی کرنا، زنا کرنا۔

"فرنگی گھر گھر گھستے، روپی لاءو روپی لاءو لال بی بی لاءو، لال بی بی لاءو! چلاتے، بہو بیٹیوں کو خراب کرتے۔"، [16]

بری عادتیں سکھانا، بدچلن کر دینا، بداطوار بنانا۔

"میں کوئی اوباش نہیں کہ تمہیں خراب کرکے چلتا بنوں۔"، [17]

ذلیل و خوار کرنا، پریشان کرنا۔

"بے شک جو ان سے لڑتا تھا اسے خراب کرتے تھے۔"، [18]

مٹی خراب کرنا، ادھ بھر میں رکھنا۔

؎ جھگڑا کیے مجھے نہ جلایا کیا نہ دفن مردہ خراب کافر و دیندار نے کیا، [19]

پریشان کرنا۔

؎ ٹک داد میری اہل محلہ سے چاہو تجھ بن خراب کرتے رہے ہیں یہ سب مجھے، [20]

الجھا دینا۔

"سید محمود صاحب نے پھر نادانی کی، گئے گزرے ہوئے معاملے کو پھر خراب کر لیا۔"، [21]

بگاڑنا۔

"میرے مالک کی بیوی نے مکان کا سارا سامان ایک دوسرے کے اوپر لوٹ دیا اور الماریاں خراب کر دیں۔"، [22]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1981ء، سفر در سفر، 18 )
  2. ( 1973ء، کپاس کا پھول، 35 )
  3. ( 1910ء، خوبی سخن، 62 )
  4. ( 1973ء، انفاس العارفین (ترجمہ)119 )
  5. ( 1934ء، شعلۂ طور، 104 )
  6. ( 1892ء، مہتاب داغ، 59 )
  7. ( 1977ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، 191 )
  8. ( 1985ء، حیاتیات، 325 )
  9. ( 1899ء، دیوان، ظہیر، 62:1 )
  10. ( 1985ء، پیٹر اور پتے، 48 )
  11. ( 1882ء، طلسم ہوش ربا، 10:1 )
  12. ( 1984ء، کیا قافلہ جاتا ہے، 36 )
  13. ( 1882ء، رونق کے ڈرامے، 111 )
  14. ( 1977ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، 191 )
  15. ( 1912ء، روزنامچۂ سیاحت، 249:2 )
  16. ( 1928ء، پس پردہ، 84 )
  17. ( 1955ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، 47 )
  18. ( 1880ء، آب حیات، 170 )
  19. ( 1932ء، دیوان رند، 17:1 )
  20. ( 1810ء، میر، کلیات، 336 )
  21. ( 1907ء، محسن الملک، مکاتیب، 2:1 )
  22. ( 1940ء، الف لیلہ و لیلہ، 426:1 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter