خشک

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

خُشْک {خُشْک} (فارسی)

اوستائی زبان کے لفظ ہسک سے فارسی میں خشک بنا۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ ایک امکان یہ ہے کہ سنسکرت کے لفظ ششک سے بھی ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور صفت اور گا ہے بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ 1564ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ترکی کی ضد، سوکھا۔

"ندی نالے .... میدان پار کرنے سے پہلے ہی خشک ہو جاتے ہیں" [1]

{ طب } مزاج کے اعتبار سے تائیر یارد عمل۔

"علاج میں سارا کھیل چاروں طبقوں گرم، سرد، خشک اور تر کے تناسب کا ہے۔" [2]

2. بے لطف، بے مزا، غیر دلچسپ۔

"علم زبان کے بارے میں ہمارے یہاں عام طور پر یہ احساس پایا جاتا ہے کہ یہ ایک نہایت خشک علم ہے۔" [3]

ایسے نصابی مضامین جن میں لطافت کا پہلو نہ ہو لیکن جن کا معالعہ ضروری ہو۔

"برخلاف اس کے خشک مضامینن، خشک کتابیں .... امتحان کی ضرورت کی وجہ سے بار بار طوعاً و کرباً پڑھتے رہنا .... ناگوار اور ناپسندیدہ عمل ہے۔" [4]

3. بغیر خوراک کے (تنخواہ کے لیے مخصوص)

"امان کی ظاہری وضع، لباس اور ہاتھ گلے کے زیور سے اتنا قیاس ہو سکتا تھا کہ چار روپیہ مہینہ خشک، اس سے یہ ٹھاٹ نہیں ہو سکتا۔"، [5]

4. روکھی، بغیر سالن یا دوسرے لوازمات کے (روٹی)۔

"صفار بستر سے اٹھ بیٹھا اور تلوار خشک روٹی اور پیاز منگا کر اس سے کہا .... یہ تلوار میرے اور اس کے درمیان فیصلہ کرے گی۔"، [6]

5.وہ آدمی جو ہنسی مذاق سے متنفر ہو، جسے دنیوی تفریحوں کا شوق نہ ہو، روکھا، کج خلق۔

"شاہد احمد ایک خشک اور حد سے زیادہ سنجیدہ بزرگ تھے۔" [7]

غیر متواضع، کنجوس۔

"ہمارے ساتھی نے کہاں کہ بمقابلہ جناب مرزا صاحب شیرازی مرحوم کے یہ زیادہ خشک ہیں حقہ، سگار، چائے وغیرہ سے مدارات نہیں کرتے۔" [8]

6. وہ جس سے فائدہ نہ ہو، بے ثمر۔

"خشک کاروبار کس قدر دشوار معلوم ہوتے ہیں مگر کرنے پڑتے ہیں۔"، [9]

7. { مجازا } اداس، غمگین۔

؎ خزاں ہے دور تو ناحق ابھی سے

نہ ہو اے عندلیب نعرہ زن خشک، [10]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Dry; parched; withered; pure, mere, plain, bare

متعلق فعل

[ترمیم] معانی

1. جو دل سے نہ ہو، اوپری دل سے۔

؎ پسینہ تک نہیں آتا تو ایسی خشک تو بہ کیا

ندامت وہ کہ دشمن کو ترس آجائے دشمن پر، [11]

2. جھلسا ہوا، سوکھا، مرجھایا ہوا۔

"درخت باغوں میں خوب پھول پھل لائے حالانکہ قحط سے خشک ہو گئے تھے۔"، [12]

3. ٹھیک ہونا، اچھا ہونا، مندمل ہونا (زخم وغیرہ کا)۔

"مجھ کو اشتیاق ہوا کہ اول میں جا کر دیکھوں شکر ہے کہ وقت پر پہنچی سرکار کو اٹھالائی علاج کیا اب زخم خشک ہو جائے گا۔"، [13]

4. صرف، فقط۔

"اردو میں تصنیف و تالیف سے .... خشک شہرت کے علاوہ اور کچھ نہیں مل سکتا۔"، [14]

[ترمیم] مترادفات

سُوکھا، دُرُشْت، پھِیکا، رُوکھا،

[ترمیم] مرکبات

خُشْک بَرْف، خُشْک بَے، خُشْک پُشْت، خُشْک پَے، خُشْک تَعْقِیم، خُشْک تکْمِید، خُشْک ٹھَسْکا، خُشْک جاں، خُشْک جُنْباں، خُشْک چُنائی، خُشْک خانَہ، خُشْک خُلاصَہ جات، خُشْک دامانی، خُشْک دامَن، خُشْک دَسْت، خُشْک دَماغ، خُشْک دَہاں، خُشْک رُود، خُشْک ریت، خُشْک زار، خُشْک زاری، خُشْک سار، خُشْک ساز، خُشْک سال، خُشْک سالَن، خُشْک سَڑَن، خُشْک شوئی، خُشْک طَبْع، خُشْک عَمَل، خُشْک گودی، خُشْک گِیر، خُشْک لَب، خَسْتَہ کُن تَپ، خُشْک سالی، خُشْک کھانْسی، خُشْک مِزاج، خُشْک مِزاجی، خُشْک و تَر

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1981ء، سفر نصیب، 19 )
  2. ( 1936ء، تاریخ، فلسفۂ اسلام، 118 )
  3. ( 1956ء، زبان اور علم، 4 )
  4. ( 1907ء، مخزن، جولائی، 24 )
  5. ( 1900ء، ذاتِ شریف، 19 )
  6. ( 1975ء، تاریخ اسلام، 192:3 )
  7. ( 1983ء، نایاب ہیں ہم، 49 )
  8. ( 1912ء، روزنامچہ سیاست، 55:1 )
  9. ( 1930ء، مس غبریں، 3 )
  10. ( 1871ء، نظم ارجمند، 149 )
  11. ( 1927ء، آیات وجدانی، 181 )
  12. ( 1887ء، خیابان آفرینش، 9 )
  13. ( 1902ء، طلسم نوخیز جمشیدی، 189:3 )
  14. ( 1984ء، گردراہ، 148 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter