خواب

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

خواب {خاب (و معدولہ)} (فارسی)

خوابیدن، خواب

فارسی زبان میں خوابیدن مصدر سے ماخوذ ہے لیکن اوستائی زبان میں اس کوخوفن کہتے ہیں اور سنسکرت میں خوپن۔ ایک امکان ہے کہ اردو میں ان دو زبانوں میں سے کسی ایک سے آیا ہو۔ البتہ اغلب امکان یہی ہے کہ فارسی زبان سے اردو میں داخل ہوا اور 1564ء میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد (مذکر ) جمع: خوابوں {خا (و معدولہ) + بوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. سو جانے کا عمل یا کیفیت، نیند۔

؎ کل رات کیا عجیب سماں میرے گھر میں تھا

آنکھیں تھیں محو خواب مدینہ نظر میں تھا، [1]

2. { بطور مؤنث } سو جانے کا عمل، نیند۔

؎ یہ بھی نالے کا طرز ہے قائم

خواب اک خلق پر حرام ہوئی

3. وہ صورت یا حالت جو نیند میں نظر آئے، سپنا، رویا۔

"جو خواب میں ابھی دیکھ رہا تھا وہ بھی مجھے یاد ہے۔"، [2]

4. خیال، تصور، وہم،گمان، بے حقیقت بات، عالم مثال۔

؎ ساقی یہ شرط ہے کہ زمانے کی ضد پہ ہم

رکھ دیں ہر ایک تلخ حقیقت کو کر کے خواب، [3]

5. ہپناٹزم، مسمریزم، اور جادو وغیرہ کے ذریعے بے ہوشی یا حواس کا تعطل، عدم احساس کی کیفیت، مدہوشی۔

"معمول کو خواب نہ آوے بلکہ وہ بیدار اور ہوش میں رہے"۔، [4]

6. { تصوف } خواب فناء اختیاری کو کہتے ہیں جو عالم بشریت سے ہو اور بعض ہستی مجازی کو کہتے ہیں۔

(مصباح التعرف، 115)

7. بشارتِ غیبی۔

اگر تم میں کوئی نبوت یا خواب کا دعوٰی کرنے والا ظاہر ہو اورتمہیں کوئی معجزہ دکھلا وے"۔، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

sleep; dream, vision; nap

[ترمیم] مترادفات

نِینْد، خَیال، تَصَوُّر، نَوِید،

[ترمیم] مرکبات

خوابِ آرام، خواب آوَر، خوابِ بیداری، خوابِ پا، خوابِ پَرِیشان، خوابِ خِرامی، خوابِ خَرْگوش، خواب دِیدَہ، خوابِ راحَت، خوابِ زَرِّیں، خوابِ سَحَر، خوابِ صادِق، خوابِ عَدَم، خوابِ غَفْلَت، خوابِ فَراعَت، خواب کی باتیں، خواب کی تَعْبِیر، خوابِ گِراں، خوابِ مُسْتَقْبِل، خوابِ مَسْتی، خواب نُما

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1984ء، مرے آقا، 26 )
  2. ( 1942ء، باگھ، 150 )
  3. ( 1958ء، تارِ پیراہن، 70 )
  4. ( 1877ء، رسالہ تاثیر الانظار، 50 )
  5. ( 1822ء، موسٰی کی توریت، 740 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter