خوبی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

خُوبی {خُو + بی} (فارسی)

خُوب، خُوبی

فارسی زبان سے ماخوذ لفظ خوب کے ساتھ ی بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے خوبی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1582ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

جمع: خُوبِیاں {خُو + بِیاں}

جمع غیر ندائی: خُوبِیوں {خُو + بِیوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. خوبصورتی، حسن، اچھائی، عمدگی۔

؎ نظروں کو میری اس گل خوبی کی ہے تلاش

ہر صبح جس کی یاد میں گلشن مہک اٹھا [1]

بھلائی، بہتری، فلاح۔

"اگر رات کو بھی آنکھ کھل جاتی تو کہتے "الٰہی اس گھر کو دنیا جہاں کی خوبیاں۔" [2]

2. وصف، خصوصیت، جوہر، گن۔

"اس لڑکی کی سب سے بڑی خوبی یہ تھی کہ اس کو کسی کی پروا نہ تھی۔"، [3]

3. بڑائی، شرف، قومیت۔

"یہ خوبی تو اسلام ہی میں ہے کہ مسلمانوں کو خدا کے سوا کسی کا محتاج نہ رکھا۔"، [4]

4. میعار۔

"کمیٹی مذکور نے محسوس کیا کہ خوبی اور قیمت کا مسئلہ اہم تیرین مسئلہ تھا .... خوبی کا اطمینان کرنے کی غرض سے کوئلے کی درجہ بندی کی۔"، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

beauty; goodness, excellence; merit, virtue; well-being; pleasantness.

[ترمیم] مترادفات

خَصْلَت، خَیر، وَصْف، جَمال، شاخ، بھَلائی، حُسْن، تُحْفَگی، اَفْضَلِیَّت، اَچھّائی، عُمْدَگی، نَفاسَت، نیکی، صِفَت، ہُنَر، گُن

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1958ء، تار پیراہن، 47 )
  2. ( 1908ء، صبح زندگی، 205 )
  3. ( 1983ء، سفر مینا، 186 )
  4. ( 1910ء، لڑکیوں کی انشا، 44 )
  5. ( 1940ء، معاشیات ہند (ترجمہ)39:1 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter