خون

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

خُون {خُون} (فارسی)

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1564ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. { طب } چار اخلاط میں سے وہ سرخ رنگ خلط جو حیوانات کے بدن میں دوران کرتا ہے۔ لہو۔

"خون کے سرخ خلئے بیضوی اور مرکزہ دار ہوتے ہیں۔"، [1] 2. قتل، خونریری۔

"کسی کی جان بچانا ثواب عظیم ہے۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔"، [2]

3. خاندان کے سگے رشتے، ایک ہی دادا نانا کی اولاد۔

"آخر وہ میری خالہ کے بیٹے اور میرا اپنا خون ہیں۔" [3]

نسل، خاندان، قبیلہ، فرقہ۔

"ایک آدمی جس کے خون یا نسل میں حبشی خون یا نسل شامل ہے۔ ایک سیاہ بچے کا باپ ہو سکتا ہے۔" [4]

4. الزام، جرم (قتل و ہلاکت کا)۔ گناہ۔

؎ تیرے ہر کوڑھ پر ڈالا ہے عمارت نے نقاب

خونِ ٹیپو سے رہے گی تری مٹی شاداب، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Blood; killing, slaughter, murder

[ترمیم] مترادفات

لَہُو، رُت، بَلَڈ، نَسْل، اَولاد، ذریت،

[ترمیم] مرکبات

خُون آشام، خُون آلُود، خُون آمیز، خُون باری، خُون بَد اَمان، خُونِ جِگَر، خُون چَکانی، خُونِ خام، خُون خَرابا، خُون خَرابَہ، خُون خواری، خُون خواہ، خُون خوری، خُون دار، خُونِ دِل، خُون ریز، خُون ریزی، خُون شَرِیک، خُونِ صالِح، خُونِ فاسِد، خُون فِشانی، خُون فِشاں، خُون کا پِیاسا، خُون کا جوش، خُون کا دَباؤ، خُون کا دَرْیا، خُون کا دَعویٰ، خُون کا دَورَہ، خُون کا رِشْتَہ، خُون کا عَطْیَہ، خُون کا عِوَض، خُون کا فَوّارَہ، خُون کا کھیل، خُون کا گُرُوپ، خُون کا گِروہ، خُون کی کَمی، خُون کی گَرْدِش، خُون گِرَفْتَہ، خُون گَشْتہ، خُون مُرْدار، خُون ناب، خُونِ ناحَق، خُون نِگار، خُون آلُودَہ، خُون بَہا، خُون چَکان، خُون خوار

[ترمیم] روزمرہ جات

خون اتر آنا 

غصہ ہونا، جھنجلاہٹ پیدا ہونا۔

"خون تھوکتے تھوکتے۔۔۔آنکھوں میں بھی خون اتر آیا تھا۔"، [6]

خون بَہانا 

خون ریزی کرنا، قتل کرنا۔

؎ دو ٹکڑے دل کے ہو گئے افسوس، کیا کروں جو تُل گئے بہانے یہ اک دوسرے کا خون۔، [7]

خون پانی ہونا 

بے حد تکلیف پہنچنا، بہت مغموم و رنجیدہ ہونا۔

؎ یہ ہنگامہ اور اس پر بے نشانی ہوا ہے عقل کل کا خون پانی، [8]

خون پسینہ ایک کرنا 

سخت عرق ریزی یا محنت اور مشقت کرنا، جانفشانی سے کام کرنا۔

"پیسہ بے شک قوم کا خرچ کیا مگر اپنا خون پسینہ بھی تو ایک کر دیا۔"، [9]

خون جلنا 

غم اور فکر سے خون سوکھنا، جی جلنا، کُڑھنا۔

؎ گل ہو گئی مری شمع حیات اب کوئی دم میں روغن کی طرح خون جو جلتا ہی رہے گا، [10]

خون کے آنسو رلانا 

تکلیف پہنچانا، رنجیدہ کرنا۔

"جو خون کے آنسو رلا دے یہ دیکھ کر کہ ہائے مسلمان نماز نہیں پڑھتے"، [11]

خون کے آنسو رونا 

خون کے آنسو بہانا۔

"اس قسم کی محبتی یاد دہانیوں نے بیگم صاحبہ کو بیتاب کر دیا اور وہ خون کے آنسو رونے لگیں"، [12]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1984ء، معیاری حیوانات، 2 ( ضمیمہ): 20 )
  2. ( 1986ء، جنگ، کراچی، 16 دسمبر، 9 )
  3. ( 1962ء، حکایات پنجاب، (ترجمہ)164:1 )
  4. ( 1971ء، جینیات، 818 )
  5. ( 1949ء، نبض دوراں، 128 )
  6. ( 1981ء، ملامتوں کے درمیان، 210 )
  7. ( 1984ء قہر عشق، 243 )
  8. ( 1911ء، کلیات اسمٰعیل، 9 )
  9. ( 1983ء، تنقیدی اور تحقیقی جائزے، 134 )
  10. ( 1925ء، شوق قدواءی، دیوان، 20 )
  11. ( 1923ء، احیاء ملت، 30۔ )
  12. ( 1891ء، قصہ حاجی بابا اصفہانی، 474۔ )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter