دائرہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


دائِرَہ {دا + اِرَہ} (عربی)

دور، دائِرَہ

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل دائرہ کے ساتھ ہ لگا کر اسم بنایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1603ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


دایِرَہ {دا + یِرَہ}

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: دائِرے {دا + اِرے}

جمع: دائِرے {دا + اِرے}

جمع غیر ندائی: دائِروں {دا + اِروں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. حلقہ، دور یا محیط۔

"اگر تم صرف ایک بات کرو گے تو کشتی کی طرح دائرے میں گھومتے رہو گے"۔ [1]

(اثر، تعلق، نظر، علم وغیرہ کے) حدود، احاطہ، میداں۔

"کچھ حقیقتیں ان کلیوں اور دائروں سے باہر بھی نظر آجاتی ہیں جن کو ہم اتفاقات کا نام دے کر تسیکن حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں"۔ [2]

2. { ہندسہ }وہ سطح مستوی جسے ایک خط منحنی اس طرح محیط کرے کہ اس سطح کے بیچ میں ایک نقطہ ہو اور اس نقطے سے جتنے خطوط محیط تک کھینچے جائیں وہ سب باہم برابر ہوں (مجازاً) مرکز، مرکزی مقام۔

"اس فن کا موجد اول جس نے اس کے ابتدائی اور جزری مسائل کو فن کی صورت مرتب کیا تہیلز ہے جو حضرت عیسٰی سے 620 برس پہلے تھا۔ دائرہ اس کی ایجاد ہے"۔، [3]

3. کسی حرف کا قوسی حصہ، دور۔

"حروف کی گولائی جو بائیں جانب ختم ہو وہ دائرہ کہلاتی ہے مثلاً ل ، ن .... ی"۔، [4]

4. جوپال، حلقہ، بیٹھک۔

"بڑے بوڑھے گاؤں کے سایہ دار دائرے میں حقے گڑ گڑا رہے ہیں"۔، [5]

5. { خوش نویسی } موازین کو خط محیط میں تہ بہ تہہ لکھنے کا نام دائرہ ہے۔

(قواعد العروض، 34)

6. حد، مقام۔

"لفظ دائرے سے گول چیز فرض نہ کر لی جائے بلکہ علم کی سرحد تصور کی جائے یہ کہ ایک علم کی سرحد کہاں تک جاتی ہے"۔، [6]

7. دف کی شکل کے ایک ساز کا نام جو ایک طرف سے کھلا ہوا ہوتا ہے، چنگ۔

؎ یہ دف و دائرہ و چنگ و رباب و مرچنگ

سرخ پوشان خوش آواز کی شنگول و شنگ، [7]

8. درویشوں کا مسکن، خانقاہ، تکیہ۔

"مرید دائرے میں اجتماعی زندگی بسر کرتے تھے"۔، [8]

9. خاندان، کنبہ، برادری۔

"انہوں نے اپنی مہدوی برادری کو دائرے کا نام دیا تھا"۔، [9]

[ترمیم] مترادفات

ہالَہ، گھیرا، حَلْقَہ، مُحِیط، پھیرا، اِحاطَہ، پھیر، رِنْگ،

[ترمیم] مرکبات

دائِرَہ دار، دائِرَہ ساز، دائِرَۂِ عَمَل، دائِرَہ کار، دائِرَۂِ ہِنْدی

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1979ء، کلیاں، 44 )
  2. ( 1983ء، برش قلم، 37 )
  3. ( 1898ء، مقالات شبلی، 76:6 )
  4. ( 1962ء، فن تحریر کی تاریخ )
  5. ( 1953ء، صلیبیں مرے دریچے میں، 139 )
  6. ( 1985ء، طبعی جغرافیہ، 56 )
  7. ( 1962ء، برگ خزاں، 141 )
  8. ( 1982ء، نوید فکر، 205 )
  9. ( 1982ء، نوید فکر، 205 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter