دام

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

دام {دام} (سنسکرت)

درمم، دام

سنسکرت الاصل لفظ درمم سے پراکرت میں ماخوذ دم سے اردو میں ماخوذ دام بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1624ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: داموں {دا + موں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ایک پیسے کا پچیسواں حصہ، دمڑی، کوڑی۔

"رام چار کوڑیاں قیمت جال، 18 ماشہ کا وزن۔" [1]

عہدِ اکبری کا تانبے کا سکہ جو روپیہ کے چالیسیویں حصے کے باربر ہوتا تھا۔

"تانبے کے نئے سکے جاری کئے گئے ہیں جن کو دام کہا جاتا تھا۔" [2]

2. اٹھارہ یا بیس ماشے کے برابر وزنِ پختہ دام کہلاتا، خام 12 ماشے کے برابر، عموماً دواؤں کی تول میں مستعمل۔

"دام سکے کا نام بھی تھا اور ایک وزن بھی تھا۔"، [3]

3. روپیہ پیسا، زرِ نقد۔

"اس نے زیادہ دام حاصل کر لیے تو .... ان داموں سے مزید لاشیں اور کفن مہیا کراتا ہے۔"، [4]

4. قیمت، مول، نرِخ، بھاؤ۔

؎ کتنے فاران و نیل کے فرزند

زہر کے دام بیچتے تھے قند، [5]

5. (کسی چیز یا کام کی) اجرت۔

"مس سیلیویا نے کوئی اعتراض نہیں کیا .... اور یوں بھی اسے اس کے دام مل چکے تھے۔"، [6]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

money; price, value, cost; a copper coin , or a measure of money-value , equal to one twenty-fifth of a paisa

[ترمیم] مترادفات

قِیمَت، مُول، مال، دھَن، سَرْمایَہ، مَتاع،

[ترمیم] مرکبات

دام و دَد

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1921ء، وصنع اصطلاحات، 162 )
  2. ( 1965ء تاریخ پاک و ہند، 52 )
  3. ( 1969ء، تاریخ فیروز شاہی، (معین الدین)467 )
  4. ( 1983ء، برشِ قلم، 108 )
  5. ( 1947ء، نبضِ دوراں، 113 )
  6. ( 1977ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، 106 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter