دامن

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

دامَن {دا + مَن} (فارسی)

فارسی سے اردو میں دخیل ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے اردو میں سب سے پہلے 1611ء کو "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع غیر ندائی: دامَنوں {دا + مَنوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. کرتے یا قبا وغیرہ کا گریبان سے نیچے کا حصہ، کرتے، انگرکھے یا قبا وغیرہ (یعنی وہ لباس جو پہنا جائے) کا نیچے کا حصہ، چولی سے نیچے کا گھیر دار حصہ۔

؎ گزرتی آرہی ہے جیسی مجھ پر

مرے دامن کے اک اک تار سے پوچھ، [1]

2. جھنڈا، پھریرا۔

؎ پنہ جو ہلا پھیل گیا نور الٰہی

دامن جو کھلا رنگِ زمین ہو گیا کاہی، [2]

3. آنچل، پَلو۔

؎ ذرا بتلا تو اے بادِ بہاری

ترے دامن نے پونچھے کس کے آنسو، [3]

4. پہاڑ کے نیچے کا میدان۔

"صندوق کو لے جا کر مقدس پہاڑ کے دامن میں واقع عبادت گاہ میں رکھ دیا۔"، [4]

5. قرب و جوار، کنارہ (کسی جگہ یا شہر وغیرہ کا)۔

"مصر و شام عرب کے دامن میں تھے اور اس وجہ سے قوتِ حافظہ کی عمدگی اور متوسط ذہانت نے حدیث و اسماء الرجال کو زیادہ پسند کیا۔"، [5]

6. کورِ کنارہ، لب؛ حاشیہ۔

؎ خوش گھڑی او ہے کہ راکھیں منج اپرشہ یک نظر

آئیا منج عیش کے ہاتاں میں دامن عہد کا، [6]

7. دریا کا پاٹ، دریا کی چوڑائی، پھیلاؤ۔

؎ قاتل مجھے کافی ہے فقط زخم کا دامن

سامان کرے گی تری تلوار کفن کا، [7]

8. پشتے کے نیچے کا حصہ۔

"کٹائی کے کنارے اور اوپر کے پشتے کے دامن کے درمیان ایک ستانہ بالضرور چھوڑ دینا چاہیے۔"، [8]

9. { خوش نویسی } حرف کی شکل کا آخری حصہ، کشش؛ دائرہ۔

"گیارہویں صدی عیسوی میں مہر علی تبریزی نے نسخ اور نستعلیق کو ملا کر نستعلیق رسم الخط ایجا کیا .... اس میں حرفوں کے جوڑ توڑ کی نزاکتیں، دامن اور دائروں کا دور، کشتوں اور مدوں کی سطح اور نوک پلک کی باریکیاں اتنی ہیں کہ گھنٹوں میں چند سطریں لکھی جاسکتی ہیں۔"، [9]

10. تیغ یا خنجر وغیرہ کا کنارہ یعنی دھار دار حصہ۔

؎ عبث اب دھو رہا ہے خون عاشق اس سے اے قاتل

یہ دھبا مٹ نہیں سکتا ترے خنجر کے دامن سے، [10]

11. کاٹھی کے نیچے کا وہ چمڑے کا حصہ جو گھوڑے کی پسلیوں پر دونوں طرف لٹکا رہتا ہے۔

؎ ہے یقیں صورتِ طاؤس تڑپ کر اڑ جائے

ہر پرواز بنیں زین کے دونوں دامن، [11]

12. { بھنڈے برداری } کلی (ایک خاص وصنع کے حقہ) کا گھیر یا پیندے کا دور۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 100:7)

13. { شتربانی } اونٹ کے پیر میں باندھنے کی رسی، پیکڑا، پینکڑا۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، 69:5)

14. پہلو، جلو۔

"اردو شاعری کے دامن میں مغرب کے عظیم شعرا کی عظیم رزمیہ شاعری کا کوئی جواب نہ ہوتا۔"، [12]

15. { مجازا } زیرِ سایہ، زیرِ اثر۔

؎ مجھے اقبال اُس سید کے گھر سے فیض پہنچا ہے

پلے جو اس کے دامن میں وہی کچھ بن کے نکلے ہیں، [13]

16. { مجازا } زندگی، سایۂ عاطفت۔

؎ ہر دیس میں پرجا، خوش و آسودہ و مست

اس کے دامن کی درازی کو دعا دیتی ہے، [14]

[ترمیم] مترادفات

پَلُّو، آنْچَل، جھولی، سَواد، گود، ذَیل،

[ترمیم] مرکبات

دامَن اَفْشاں، دامَنِ اِنْقِلاب، دامَن آشْنا، دامَن آلُودَہ، دامَن بَنْدی، دامَن بوس، دامَن پاک، دامَنِ تَر، دامَنِ تیغ، دامَنِ حَرْف، دامَن دار، دامَن دَراز، دامَن دَری، دامَنِ دَشْت، دامَنِ دِل، دامَنِ دَولَت، دامَنِ رَحْمَت، دامَنِ زِین، دامَنِ ساحِل، دامَنِ سَحاب، دامَنِ شَب، دامَنِ صَبْر، دامَنِ صَحْرا، دامَنِ ِعْصَمت، دامَن فِشاں، دامَن کَش، دامَن کَشاں، دامَنِ کوہ، دامَن گَرْداں، دامَن گِرِفْتَہ، دامَن گِیر، دامَنِ مادَر، دامَنِ مَحْشَر، دامَنِ مَرْیَم، دامَن گِیری

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1983ء، حصارِ انا، 48 )
  2. ( 1874ء، انیس، مراثی، 200:2 )
  3. ( 1958ء، تارِپیراہن، 37 )
  4. ( 1983ء، جاپانی لوک کتھائیں (ترجمہ)76 )
  5. ( 1914ء، شبلی، مقالات،، 89:3 )
  6. ( 1611ء، قلی قطب شاہ، کلیات، 9:3 )
  7. ( 1870ء، الماسِ درخشاں، 6 )
  8. ( 1924ء، مٹی کا کام، 40 )
  9. ( 1957ء، اردو رسم الخط اور طباعت، 17 )
  10. ( 1936ء، شعاع مہر (ناراین پرشاد ورما)144 )
  11. ( 1858ء، سحر (نواب علی خان)بیاض سحر، 61 )
  12. ( 1984ء، سمندر، 11 )
  13. ( 1938ء، اقبال (آنکھیں ترستیاں ہیں، 14 )
  14. ( 1962ء، برگِ خزاں، 206 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter