دانہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

دانَہ {دا + نَہ}

فارسی زبان سے اسم جامد ہے فارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ سنسکرت میں اس کے مترادف لفظ دھانا مستعمل ہے۔ امکان ہے کہ سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا ہو۔ اردو میں سب سے پہلے 1649ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


دانا {دا + نا}

اسم نکرہ

واحد غیر ندائی: دانے {دا + نے}

جمع: دانے {دا + نے}

جمع غیر ندائی: دانوں {دا + نوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. اناج یا غلے کا بیج، تُخم۔

"فصل کے پکنے کے وقت درجہ حرارت کی کمی دانوں اور ان کے وزن پر اثر ڈالتی ہے"۔ [1]

پرندوں کی خوراک جو عموماً غلہ یا اناج ہوتا ہے۔

"چھتری پہ ٹکڑی اتار، بیجھڑ کے چار دانے ڈال چھپکا مار .... چل بیٹا کا بک کے اندر"۔ [2]

چوپایوں کی خوراک جو معمولی غلے اور کبھی کبھی بھوسا ملے ہوئے غلے پر مشتمل ہوتی ہے۔

"دانا ضرور کھلاتے تھے اس سے فربہی آتی تھی"۔ [3]

2. انسان کا کھانا، خوراک۔

؎ دو روز سے بھوکے ہیں نہ دانہ ہے نہ پانی

اب دم پہ بنی جاتی ہے بیکل ہے پرانی [4]

انار اور انگور وغیرہ کا تخم۔

؎ عجب دور تسلسل ہے سمجھ میں کچھ نہیں آتا

کہ پیدا تاک دانے سے ہے دانہ تاک سے پیدا [5]

غلے کے علاوہ دوسری قدرتی پیداوار کا تخم، بورا۔

"دہی میں گڑ ملا کر ہر ایک کلچے پر اس کا تھوڑا تھوڑا لیپ چڑھائیں اور قدرے دانہ بھی ۔چھڑکتی جائیں"۔ [6]

3. کسی دھات وغیہ کا تراشا یا بنا ہوا (چھوٹا اور گول) ٹکڑا جو عموماً ہار یا تسبیح میں استعمال ہوتا ہے۔

"سید محفوظ علی بلاشبہ .... اسی تسبیح کا ایک دانہ تھے جن میں بدایوں کی تاریخ مزین ہے"۔، [7]

4. چھوٹی پھنسی جس کا منہ نہ نکلا ہو، چیچک کے دانے، آبلہ۔

"گاہے حلق میں گرمی اور جلن پیدا کرنے والے دانے نکل آتے ہیں"۔، [8]

5. آم اور دوسرے پھلوں کی تعداد جمانے کے لیے مستعمل۔

"ہرا دھنیا پودینہ اور املی کے چند دانے ملا کر چٹنی بنالیں"۔، [9]

6. جواہرات عموماً موتی۔

"گلے میں بادامی دانے کی چمپا کلی کانوں میں ایک ایک ہیرا کاٹ کی بالی"۔، [10]

7. چھوٹے چھوٹے کنکر وغیرہ جن کی جنبش سے گھنگرو بجتے ہیں۔

؎ دل خاموش کسی کا تجھے ٹھکراتا ہے

گھنگروؤں میں ترے بجتا نہیں دانا کوئی، [11]

8. گھی وغیرہ کا ذرّہ۔ (جامع اللغات)

9. پانسہ، چھوٹی کوڑیاں جن سے پاسے کا کام لیتے ہیں۔

"چوسر کھیلنے والے دانہ اور پچیسی کھیلنے والے کوڈیاں شرطیہ پھینکتے تھے"۔، [12]

10. { خیاطی }وہ ٹکڑا یا حصہ جو کیکری بناتے وقت موڑا جائےکیکری کا ہر پتا یا پتی۔

"دانہ اس طرح موڑا کہ اوپر سے زیادہ نیچے سے کم، اتنا ہی دوسری طرف سے مڑا تو بیچ کا دانہ خوبصورت ہو گیا"۔، [13]

11. بارود کی گولی۔

"ایک چھرہ کے دانہ کو اگر تراش کر یا گھڑ کر بنانا چاہو تو دیکھ کیسی دستکاری اور محنت چاہیے"۔، [14]

12. { حلوائی } لڈو کے دانے، نکتی دانے۔

"ہزاروں من نکتیاں بنا کر بیچتے .... بعضے دانے تو نوکدار نظر آتے ہیں"۔، [15]

13. { بازاری } حسین، خوبصورت، پسندیدہ (عورت)۔

"کونسا صوبہ تھا جس کی لڑکیاں یہاں نہ ہوں پنجابی، بنگالی، گجراتی، مرہٹی، یوپی ہر جگہ دانہ موجود تھا"۔، [16]

14. ٹکڑا، ریزہ۔

"پیاز، ادرک، ہری مرچ .... کا باریک دانہ کاٹ لیں"۔، [17]

15. کافور کی ایک قسم، بھیم سینی۔

"کتب میں مرقوم ہے کہ جو کافور درخت سے حاصل کیا جاتا ہے وہ دانہ اور بھیم سینی کے نام سے مشہور ہے۔"، [18]

[ترمیم] مترادفات

تُخْم، بِیج،

[ترمیم] مرکبات

دانَہ پانی، دانَہ دُنْکا، دانَہ بَدْلی

[ترمیم] روزمرہ جات

دانہ ڈالنا 
تخم ریزی کرنا، کھیت میں بیج بونا۔

؎ چاہیے کہ میں بڑا ہوں تو چھوٹوں سے کر سلوک دانہ نہ ںالیے تو اگاتی ہے کب زمیں، [19]

پرندوں کے کھانے کے لیے زمین پر دانے بکھیرنا۔

"اس کی ماں احاطے میں مرغیوں کو دانہ ڈال رہی تھی۔"، [20]

لالچ دے کر پھانسنا، فریب دینا۔

؎ ممکن ہے کسی روز ہما بھی پھنس جائے ہر اک طائر کو تم تو دانہ ڈالو، [21]

دانہ دانہ است غلہ در انبار 

ایک ایک دانہ جمع ہو کر انبار ہو جاتا ہے (جامع اللغات)

دانہ دانہ چننا 

تنکا تنکا جوڑنا؛ تھوڑا تھوڑا جمع کرنا۔

"اس کام کے لیے دانہ دانہ چننے اور کوڑی کوڑی بٹورنے کی ضرورت نہ ہوگی۔"، [22]

دانہ دانہ کرنا 
قطرہ قطرہ ٹپکانا، بوند بوند ٹپکانا۔

؎ برہ کی راہ میں دل جمع ہونے رنجو دیدبان سوں دانہ دانہ کرنا، [23]

دال بنانا، غلہ دلنا؛ تہس نہس کرنا، تباہ و برباد کرنا۔

"دھان کوٹنے، دانہ دلنے اور اناج کو دھوپ میں پھیلاتے ہوئے دادی نے جو ہواتھ کی صفائی دکھائی تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔"، [24]

[ترمیم] فقرات

دانہ دانہ پر مہر ہوتی ہے 
جس کا مقدر ہو اسی کو ملتا ہے

"جس طرح دانہ دانہ پر مہر ہوتی ہے اسی طرح ہر مکان اور ہر عمارت کے کونے کونے اور چپے چپے پر مہر ہوتی ہے۔"، [25]

بخیل کے گھر بڑی احتیاط ہوتی ہے۔ (جامع اللغات)

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1967ء عالمی تجارتی جغرافیہ، 130 )
  2. ( 1954ء، اپنی موج میں، 37 )
  3. ( 1962ء، ساقی، کراچی، جولائی، 43 )
  4. ( 1928ء، مطلع انوار، 150 )
  5. ( 1865ء، نسیم دہلوی، دیوان، 67 )
  6. ( 1944ء، ناشتہ، 41 )
  7. ( 1943ء، طنزیات و مقالات، 218 )
  8. ( 1936ء، شرح اسباب (ترجمہ)243:2 )
  9. ( 1976ء، کھانا پکانا، 257 )
  10. ( 1928ء، پس پردہ، 75 )
  11. ( 1873ء، کلیات منیر، 426:3 )
  12. ( 1962ء، ساقی، کراچی، جولائی، 54 )
  13. ( 1908ء، صبح زندگی، 170 )
  14. ( 1867ء، مقالاتِ محمد حسین آزاد، 361 )
  15. ( 1868ء، مقالاتِ محمد حسین آزاد، 361 )
  16. ( 1964ء، آبلہ پا، 154 )
  17. ( 1947ء، شاہی دسترخوان، 88 )
  18. ( 1938ء، آئین اکبری (ترجمہ)153:1 )
  19. ( 1930ء، اردو گلستان، 51 )
  20. ( 1982ء، انسانی تماشا، 10 )
  21. ( 1955ء، رباعیات امجد، 28:3 )
  22. ( 1943ء، حیات شبلی، 705 )
  23. ( 1737ء، دیوان قربی، 5 )
  24. ( 1976ء، چوتھی دنیا، 139 )
  25. ( 1932ء، اخوان السیاطین، 306 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter