دخیل

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

دَخِیل {دَخِیل} (عربی)

د خ ل، دَخِیل

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزیدفیہ کے باب سے اسم فاعل ہے اردو میں بطور اسم صفت اور اسم نکرہ مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1717ء کو "پند نامۂ لقمان" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی

جمع غیر ندائی: دَخِیلوں {دَخی + لوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. داخل، جسے داخلہ مل چکا ہو یا داخل ہو چکا ہو، گھسا ہوا۔

؎ مولا کے گوش زد جو یہ اوس کی صدا ہوئی

گویا دخیل باب اجابت دعا ہوئی، [1]

2. جسے کسی زبان میں اختیار یا قبول کر لیا گیا ہو، دوسری زبانوں سے کسی زبان میں شامل الفاظ۔

"زبان کے عام الفاظ .... دخیل اور دوسری زبانوں سے مستعار ہو سکتے ہیں"۔، [2]

3. اثرو نفوذ رکھنے والا، اثر انداز۔

"اس محبت میں بچی کا عورت پن کچھ زیادہ دخیل نہیں"۔، [3]

4. عمل دخل رکھنے والا؛ روک ٹوک یا تبدیلی کا اختیار رکھنے والا صاحب اختیار، اثر والا۔

"ہٹلر ہندوستان کے سیاہ و سفید میں اتنا دخیل کس طرح ہو گیا"۔ [4]

مزاج یا طبعیت میں دخل، رسائی یا عمل دخل رکھنے والا۔

"جو نوکر آپ کے یہاں ایسا دخیل ہے اس کو علیحدہ کر دیجئیے"۔ [5]

5. دخل دینے والا، دست اندازی کرنے والا، بیچ میں پڑنے والا۔

"اگر یہ دخیل نہ ہوتے لڑائیاں بگڑ جاتیں"۔، [6]

6. داخلہ۔

؎ دو اذن دخیل اے حرم سید بطحا

جا کر کہا زہرا نے کہ بے ہوش ہیں بابا، [7]

7. { عروض }وہ حرف جو صرف روی اور الف تاسیس کے درمیان ہو جیسے مشاغل اور فاضل میں غ اور ض۔

؎ رکن کامل ۔ میں ہو جو ۔ وقص ۔ دخیل

دور ہو جائے۔ حرف تائے ثقیل، [8]

8. جس کا تصرف اور قبضہ ہو، قابض اور متصرف۔

"صوبہ نابور کا ایک باشندہ .... محض اہل رومہ کے کاشت کار کی حیثیت سے زمین پر دخیل ہوتا"۔، [9]

9. مہمان؛ بے تکلف دوست؛ ہم راز، واقف کار۔ (جامع اللغات)

10. شریک جرم۔ (جامع اللغات)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Allowed entrance, admitted; introduced, adopted (as a word); occupying, in possession(of land); intimate, familiar; meddling, interfering; one who has entered on possession (of); one who has a firm footing (in any business , post , or office); an adventure abider (among a people; a guest; an intimate a confidant; an accomplice; one who interferes or intermeddles, a meddler.

[ترمیم] مترادفات

داخِل، مُسَلَّط، آشْنا، قابِض،

[ترمیم] مرکبات

دَخِیل کار، دَخِیل کاری

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1775ء، دبیر، دفتر ماتم، 69:3 )
  2. ( 1964ء، زبان کا مطالعہ، 44 )
  3. ( 1936ء، راشدالخیری، نالہ زار، 35 )
  4. ( 1983ء، برش قلم، 339 )
  5. ( 1947ء، فرحت، مضامین، 108:4 )
  6. ( 1901ء، طلسم نوخیز جمشیدی، 490:2 )
  7. ( 1875ء، دبیر، دفتر ماتم، 19:1 )
  8. ( 1878ء، بحر لکھنوی، قواعد العروض، 60 )
  9. ( 1929ء، تاریخ سلطنت رومہ (ترجمہ)109 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter