درمیانی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


دَرْمِیانی {دَر + مِیا + نی} (فارسی)

دَرْمِیان، دَرْمِیانی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم درمیان کے بعد ی بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے درمیانی بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً 1665ء "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی (واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. درمیان سے منسوب، وسطی، بیچ کا۔

"اس درمیانی ریاست پر، جو مرہٹوں اور بنگال کے درمیان حائل تھی۔ انگریزوں نے اپنا اثر اور بھی بڑھا لیا۔"، [1]

2. اوسط درجے کا، معمولی، ادنٰی۔

"فنی اور انتظامی استعداد کی کمی اور منڈی کے حالات کی وجہ سے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے پھیلاؤ کو محدود کر دیا ہے۔"، [2]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

midmost, intermediate, intervening; middling,, fair; interior, inner; included, contained; a mediator, middle man, go-between; an interpreter

اسم نکرہ [3]

[ترمیم] معانی

1. وہ شخص جو بیچ میں پڑے، بیچ کا آدمی، ثالث۔

"شبہ ہے کہ وہ خواجہ سراؤں اور قصر سے باہر شہر کے لوگوں میں درمیانی بن گئے ہیں۔"، [4]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

midmost, intermedaite, intervening; middling, fair; interior, inner; included, contained; a mediator, middle man, go-between; an interpreter

[ترمیم] مترادفات

مُتَوَسِّط، وُسْطٰی، واسِطَہ، وَسْطی، مُتَوَسِّط، داخِلی، اَچھّا، اَوسَط،

[ترمیم] مرکبات

دَرْمِیانی دَرْجَہ، دَرْمِیانی دَور، دَرْمِیانی فاصِلَہ، دَرْمِیانی گوشَہ

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1967، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، 518:3 )
  2. ( 1961ء، دوسرا پنج سالہ منصوبہ، 354 )
  3. ( مذکر - واحد )
  4. ( 1935ء، عبرت نامۂ اندلس، 768 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter