دستور

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔



دَسْتُور {دَس + تُور} (فارسی)

فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ پہلوی میں اس کا تلفظ دَسْت وَر ہے اردو میں فارسی سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے 1611ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر)

جمع: دَساتِیر {دَسا + تِیر}

جمع غیر ندائی: دَسْتُوروں {دَس + تُو + روں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. رسم و رواج، روش، چلن۔

"تم سمجھتے ہو کہ چار جماعتیں پڑھ کر تمہیں ہمارے صدیوں کے دستور پر تنقید کرنے کا حق مل گیا ہے۔" [1]

عادت، معمول۔

؎ میرا دستور ہے تسلیم و رضا

قصر جنت کو میں ٹھکراؤں گا [2]

2. طور، طریقہ، قاعدہ، قرینہ۔

"یہ ہر زمانہ کا دستور رہا ہے کہ نئی اقدار اور تصورات کے معاملہ میں دوگروہ برسرِ پیکار ہو جاتے ہیں۔"، [3]

3. قانون، ضابطہ۔

؎ کرسی عدل ہے انصاف سے خود بھی مجبور

توڑ سکتی نہیں قانون کا کوئی دستور، [4]

4. کسی ملک کا بنیادی قانون جس میں دوسری باتوں کے علاوہ طرزِ حکومت، نیز عدلیہ، انتظامیہ اور مقننہ کی ہئیت، تشکیل اور اختیارات کی صراحت ہوتی ہے اور صدر مملکت کے اختیارات اور عوام کے حقوق و واجبات کا ذکر بھی ہوتا ہے۔

"لیکن انہوں نے دستور کو سیکولر یا سوشلٹ رنگ دینے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔"، [5]

5. وزیر، مدار المہام۔

"میں تمہاری مثنوی کو دستورِ امیر عراق کے پاس لے جاؤں گا۔"، [6]

6. پارسیوں کا مذہبی پیشوا جیسے عیسائیوں میں پوپ اور یہودیوں میں احبار ہوتے ہیں۔

"ملکم صاحب نے جنہوں نے ایران کی تاریخ نہایت تحقیق و تدقیق سے لکھی تحریر فرماتے ہیں کہ "تمام مورخوں نے جو صدر اسلام کے ہمعصر تھے لکھا ہے کہ پیغمبر کے اصحاب نے ایرانیوں کی پامردی اور دلیری سے طیش میں آکر فتح کے بعد (ایرانیوں کے) .... شہر کے شہر جلا دئیے، آتش کدوں میں آگ لگا دی، مدبدوں اور دستوروں کو قتل کر دیا۔"، [7]

7. موافق، طرح، مانند؛ طریقہ، نہج (عموماً "کے" کے ساتھ)۔

؎ دہر کا بوڑھا تمدن مل چکا تھا خاک میں

اور جواں دستور گم تھا مجلس ادراک میں، [8]

8. مقعد کی پچکاری، حقنہ، اینیما۔

"دستور کے پانی میں ایک بڑا چمچہ .... روغن زیتون شریک رکھے۔"، [9]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

A prime-minister; a councillor, a senator, a model, exemplar, rule, regulation; basis, foundation settled or established order, custom, usage, practice, fashion, mode, manner; a customary fee or tax, or percentage; a district, an aggregate of parganas.

[ترمیم] مترادفات

قاعِدَہ، قانُون، آئِین، رَوَیَّہ، رِواج، سُنَّت، رِیت، ضابِطَہ، رَوِش، مَسْلَک، رَوٹِین، رَسْم، رَہَن، اَدَب، گُر،

[ترمیم] مرکبات

دَسْتُورِ اَساسی، دَسْتُورِ اَعْظَم، دَسْتُور نامَہ، دَسْتُورُ الْعَمَل، دَسْتُور ساز، دَسْتُور سازی، دَسْتُورِ مَمْلُکَت

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1980ء، وارث، 222 )
  2. ( 1983ء، حصارانا، 145 )
  3. ( 1983ء، برش قلم، 167 )
  4. ( 1984ء، سمندر، 75 )
  5. ( 1986ء، جنگ، کراچی، 15 جولائی، 3 )
  6. ( 1946ء، شیرانی، مقالات 174 )
  7. ( 1914ء، شبلی مقالات، 88:6 )
  8. ( 1933ء، سیف و سبو، 25 )
  9. ( 1860ء، نسخہ عمل طب، 39 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter