دعا

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android



دُعا {دُعا} (عربی)

د ع ا، دُعا

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1564ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: دُعائیں {دُعا + ایں (یائے مجہول)}

جمع غیر ندائی: دُعاؤں {دُعا + اُوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. اللہ سے مانگنا، طلب، التجا، عرض، پکار۔

؎ روشن و رخشاں رہے پرچم نجم و ہلال

لم یزل ولایزال میری ہے تجھ سے دعا [1]

وہ آیتیں یا دعائیں جو اللہ تعالٰی سے التجا کے لیے پڑھی جائیں۔

"ان کا (دشمنوں کا) سحر باطل کرنے اور مقاصد دینی و دنیوی پورا ہونے کے لیے یہ دعا (دعائے سبا سب) مجرب ہے۔" [2]

2. کسی کے حق میں کلمہ خیر، خلوص و نیک تمناؤں کا اظہار۔

؎ دعا کی نہر میں مایوسیوں کی ریت بھری

زبان خواب فقط آبلوں کا صحرا تھا [3]

{ خطوط نویسی } وہ کلمہ جو چھوٹے کو خط میں القاب یا نام وغیرہ کے بعد سلام کی جگہ لکھا جائے، جیسے! جیتے رہو، خوش رہو وغیرہ۔

"دعا وہ لفظ ہے جو القاب اور نام یا خطاب کے بعد لکھا جاتا ہے۔" [4]

3. { نحو }جملہ انشائیہ کی ایک قسم۔

"محبت و عداوت .... تاسف و پشیمانی، خواہش و غضب اور اس کے تعبیرات امر و نہی و دعا و استفہام اور انشا کے تمام اقسام ہر شخص کے کلام میں برجستگی اور روانی کے موجد ہیں۔"، [5]

4. خواہش، مراد؛ مبارک؛ سلام۔

(جامع اللغات)

5. { طنزا } بد دعا، کو سنا، برے الفاظ زبان پر لانا۔

؎ اب ہمیں ہیں کہ گرفتار مصیبت ہیں سدا

عشق کی جان کو بیٹھے ہوئے کرتے ہیں دعا، [6]

[ترمیم] مترادفات

فاتِحَہ، صَلوٰۃ، مَنْتَر، سَلام، صَلٰوۃ، خواہِش، دُرُود،

[ترمیم] مرکبات

دُعا خوانی، دُعا سَلام، دُعائے اِذْن، دُعائے اِسْتِفْتاح، دُعائے بَدْر یطُوس، دُعائے تَلْقِین، دُعائے تَوبَہ، دُعائے حِرْزِجان، دُعائے حَیدَری، دُعائے دُرُود، دُعائے سَرْیانی، دُعائے عام، دُعائے قَدَح، دُعائے گَنْجُ الُعَرْش، دُعائے مَسْلُول، دُعائے یُمَنی، دُعا خواں، دُعا گو، دُعا گوئی، دُعائِے خَیر

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1984ء، سمندر، 17 )
  2. ( 1973ء، رام راج، 35 )
  3. ( 1981ء، ملامتوں کے درمیان، 45 )
  4. ( 1869ء، انشائے خرد افروز، 7 )
  5. ( 1916ء، نظم طبابائی (مقدم)و )
  6. ( 1858ء، امانت، و اسوخت، 186 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter