دقیقہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


دَقِیقَہ {دَقی + قَہ} (عربی)

د ق ق، دَقِیق، دَقِیقَہ

عربی زبان سے مشتق اسم دقیق کے ساتھ ہ بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے دقیقہ بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً 1784ء سے "مثنوی در وصف قصرِ جواہر (مثنویاتِ حسن)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: دَقِیقے {دَقی + قے}

جمع: دَقِیقے {دَقی + قے} جمع غیر ندائی: دَقِیقوں {دَقی + قوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. مسئلے کا وہ باریک پہلو جو غور و تعمق سے سمجھ میں آئے، باریکی، نکتہ، عمیق پہلو۔

"یہی وہ دقیقہ ہے کہ جس پر لعین اول نہیں مطلع ہوا۔"، [1]

2. ایک گھنٹے کا ساٹھواں حصہ، منٹ، لمحہ؛ (مجازاً) سیکنڈ، پل وقت بتانے کا ایک مقررہ پیمانہ۔

"آدمی ایک دقیقے میں سولہ سترہ مرتبہ سانس لیتا ہے۔"، [2]

3. { ریاضی } بروج افلاک کے ہر درجے کے ساتھ حصوں میں سے ایک جس کی صورت یہ ہے کہ آسمان کے کل بارہ برج ہیں ہر برج کے تیس درجے اور ہر درجے کے ساتھ دقیقے۔

"کچھ عرصے بعد سال شمسی کی مقدار معین کی جو ان کے حساب سے 365 دن 5 ساعت 55 دقیقہ 20 ثانیہ تھی۔"، [3]

4. { فلسفہ } درجہ، عنصر، حصہ۔

"تمام تجربے میں ایک ایسی چیز شامل ہوئی ہے جسے آپ عنصر، درجہ، دقیقہ یا جو چاہیں کہہ سکتے ہیں۔"، [4]

5. { مجازا } راز کی بات۔

"بھائی ایک دقیقہ ہے کہ لکھنے کے قابل نہیں۔"، [5]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Anything small or minute, a particle; an inconsiderable or trifling business or matter; a subtile question abstruse or nice point; a minute, a moment of time

[ترمیم] مترادفات

بارِیکی، نُکْتَہ، لَمْحَہ،

[ترمیم] مرکبات

دَقِیقَہ رَس، دَقِیقَہ سَنْج، دَقِیقہ شِناس

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1969ء، مولانا ایوب دہلوی، فتنہ انکارِ حدیث، 33 )
  2. ( 1920ء، رسالہ مسماع الصدر، 15 )
  3. ( 1959ء، برنی (سید حسن)ملاقات، 27 )
  4. ( 1956ء، تعارف فلسفہ جدید (ترجمہ)78 )
  5. ( 1863ء، خطوطِ غالب، 196 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter