دھن

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

دھَن {دھَن} (سنسکرت)

سنسکرت سے اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1435ء کو "کدم راؤ پدم راؤ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

فہرست

[ترمیم] معانی

1. دولت، مال و متال، روپیہ، پیسہ۔

؎ دھَن سے ہو کب اونچا بندہ

اے مالک میں تیرا بندہ، [1]

2. { قدیم } عورت، حسینہ۔

؎ کہا سب نے مل کر کہ دھن تیرے بھاگ

رہے گا، سدا قائم تیرا سہاگ، [2]

3. برج قوس۔

"برج قوس مشرقی جس کو اہلِ ہند دہن (دھن) کہتے ہیں۔"، [3]

4. (شاہی دور کا) نصف اشرفی کا سکہ، لعلِ جلالی کا نصف۔

"دھن، لعل جلالی سے نصف۔"، [4]

5. ہندوؤں کے دیوتا کی کمانوں میں سے ایک کمان کا نام۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 67:8)۔

6. مال و متاع بصورتِ مویشی۔

"دھن: بکریوں اور بھیڑوں کا گَلہ۔"، [5]

7. { مجازا } راج، سلطنت، حکومت۔

"سب راجاؤں کو شکست دے کر ان کا دھن جیت لیا۔"، [6]

8. ریاضی میں جوڑ یعنی جمع کی رقم یا علامت؛ کچ دھات، کان سے نکلی ہوئی غیر صاف شدہ؛ لوٹ کا مال؛ جنم کنڈلی میں جنم لگن سے دوسرا مقام۔

(شبد ساگر)۔

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Property (of any description), chattels, substance, wealth, treasure, tune, good fortune, prosperity

[ترمیم] مترادفات

خَرْچ، دام، مال، دَولَت، زَر، مایا، سَرْمایَہ، مَتاع، قِسْمَت،

[ترمیم] مرکبات

دھَن اَبْرُو، دھَن باز، دھَن بھاگ، دھَن پَت، دھَن پَتْر، دھَن جَن، دھَن دولَت

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1984ء، الحمد، 23 )
  2. ( 1894ء، کافی، 440 )
  3. ( 1902ء، سیر افلاک، 95 )
  4. ( 1897ء، تاریخِ ہندوستان، 624:5 )
  5. ( 1978ء، سندھی نامہ، 220 )
  6. ( 1928ء، بھگوت گیتا اردو، 9 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter