دیسی

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

دیسی {دے + سی} (سنسکرت)

دیس، دیسی

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم دیس کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت ی بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے 1700ء کو "من لگن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی

جمع غیر ندائی: دیسِیوں {دے + سِیوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1.وطن سے متعلق، وطن کا، دیس کا (ولایتی کی ضد)۔

"میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ دیسی پر اس قدر آپ لوگ مہربان ہیں۔" [1]

وہ شخص جو ہندوستان کا باشندہ ہو، اہل ہند، کسی علاقہ کا، دیہاتی۔

"اصطلاحات کے مطابق گورنر جنرل کی کونسل میں دیسیوں کا ایک نمائندہ لیا گیا۔" [2]

2. { مجازا } مشرق یا ایشیا سے منسوب، ایشیائی، مشرقی (یورپی، مغربی کی ضد)۔

"پہلے ہم ایشیائی تھے دیسی کہلاتے تھے ہر چیز مشرقی اور دیسی وضع کی بناتے تھے۔"، [3]

3. اہل وطن، وہ شخص جسکا کوئی وطن ہو۔

؎ دیسی کی تھی قدرو عزت دیس میں

آرزو کرتے تھے سب پردیس میں، [4]

4. وطن کا۔

"حسب مراد خدیو مصر تین محکمے قائم ہو گئے، ایک خاص مصر میں دوسرا سکندریہ میں تیسرا اسماعیلیہ میں ان محکموں کے ممبر آدھے دیسی اور آدھے پردیسی ہیں۔"، [5]

5. { مجازا } غیر سرکاری، نجی۔

"اس وقت دیسیوں کے چھوٹے بڑے باغات کے سوا قریب پانسو کے باغچہ گورنمنٹ کے ہیں۔"، [6]

6. مقامی، دیہاتی، معمولی۔

"ایک معمولی سے دیسی لفظ نے شعر میں کیا معنویت پیدا کی ہے۔"، [7]

7. دیہاتن، گاؤں کی رہنے والی، غیر تعلیم و تربیت یافتہ۔

"احتیاط و اعتدال کا ہر سھگڑ بی بی کو خیال رہتا ہے چاہے وہ فرنگن ہو یا دیسی یا ہندوستانی۔"، [8]

8. مویشوں کی غذا کی ایک قسم جو بغیر آبپاشی کے کاشت کی جاتی ہے۔

"بھارت میں گوارے کی تین مشہور اقسام ہیں ان میں سے .... تیسری قسم دیسی ہے۔"، [9]

9. فن موسیقی کے مطابق ہر راگنی کا ایک حلیہ مقرر ہے چنانچہ اس اعتبار سے دیپک راگ کی یہ راگنی بہت خوش پوشاک اور ولولہ انگیز بنائی گئی ہے۔

" "دیسی" .... روپ سروپ اس کا عورت پری جمال خوش گلو، خوش اندام۔"، [10]

[ترمیم] مترادفات

مُلْکی، وَطَنَی،

[ترمیم] مرکبات

دیسی زُبان، دیسی شَراب، دیسی گھی، دیسی تیل، دیسی رِواج

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1940ء، روشنگ بیگم، 33 )
  2. ( 1975ء، شاہراء انقلاب، 251 )
  3. ( 1918ء، چٹکیاں اور گدگدیاں، 13 )
  4. ( 1837ء، مثنوی بہاریہ، 10 )
  5. ( 1876ء، تہذیب الاخلاق، 146:2 )
  6. ( 1889ء، حسن (اکتوبر)2، 49:10 )
  7. ( 1984ء، اسلوبیات میر، 69 )
  8. ( 1914ء، راج دلاری، 57 )
  9. ( 1966ء، چارے، 278 )
  10. ( 1936ء، تحفۂ موسیقی، 30 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter