ذرا

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


ذَرا {ذَرا} (عربی)

ذ ر ر، ذَرا

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ذرّہ کی تصحیف ہے (ہ ہذف کر کے ا لگانے سے بنا)۔ اردو میں اپنے اصل معنوں کے ساتھ بطور صفت نیز بطور متعلق استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے 1809ء کو "دیوان جُرأت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت مقداری

فہرست

[ترمیم] معانی

1. تھوڑا، بہت کم۔

؎ خدا جانے کس نے سکھایا ہے تم کو

بہت بھول جانا ذرا یاد رکھنا [1]

2. کچھ، کسی قدر۔

"میرے نزدیک تم ذرا نیک ہو مگر اتنے نہیں جتنا میں نیک چاہتی ہوں۔"، [2]

3. مطلقاً، بالکل، ہرگز۔

؎ ترے ستم کی تو پروا نہیں مگر ظالم

عدو کی بات ذرا میں نہیں اٹھانے کا، [3]

4. مہربانی سے، زحمت نہ ہو تو۔

؎ غیر سے لے کے اجازت کبھی اے جانِ مراد

سوئے غم خانۂ عاشق بھی ذرا ہو جانا، [4]

5. بارے، خیر سے۔

؎ آزردہ دل تھے زندگی، سست رو سے ہم

آئے غزال شب تو طبیعت ذرا کھُلی، [5]

6. بھلا، خبردار۔

؎ جفا کرتے ہیں وہ جس دم وفا کہتی ہے یہ مجھ سے

گرے تم میری نظروں سے اگر آنسو ذرا نکلے، [6]

7. تھوڑی دیر کو، دم بھر کو، کوئی دم۔

؎ موت رُخصت ہوئی وہ صبح کا تارا چمکا

اب سنبھلنے دے ذرا اے شبِ ہجراں مجھ کو، [7]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a little

متعلق فعل

[ترمیم] معانی

1. مہربانی سے، زحمت نہ ہو تو۔

؎ غیر سے لے کے اجازت کبھی اے جانِ مراد

سوئے غم خانۂ عاشق بھی ذرا ہو جانا، [8]

2. بارے خیر سے۔

؎ آزُردہ دل تھے زندگی سُست رو سے ہم

آئے غزال شب تو طبیعت ذرا کھُلی، [9]

3. { تہویدا } بھلا، خبردار۔

؎ جفا کرتے ہیں وہ جس دم وفا کہتی ہے یہ مجھ سے

گرے تم میری نظروں سے اگر آنسو ذرا نکلے، [10]

4. تھوڑی دیر کو، دم بھر کو، کوئی دم۔

؎ موت رُخصت ہوئی وہ صبح کا تارا چمکا

اب سنبھلنے دے ذرا اے شبِ ہجراں مجھ کو، [11]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

just, would you just, please, kindly

[ترمیم] مترادفات

کَم، تھوڑا، قَلِیل، کُچھ، ہِیچ،

[ترمیم] مرکبات

ذَرا ذَرا سا، ذَرا بھی، ذَرا ذَرا، ذَرا سا

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1873ء، کلیاتِ قدر، 128 )
  2. ( 1940ء، ساغرِ محبت، 21 )
  3. ( 1886ء، دیوانِ سخن، 52 )
  4. ( 1942ء، سنگ و خِشت، 28 )
  5. ( 1968ء، غزال و غزل، 75 )
  6. ( 1836ء، ریاض البحر، 221 )
  7. ( 1919ء، درشہوار، بیخود، 75 )
  8. ( 1942ء، سنگ و خشت، 28 )
  9. ( 1968ء، غزال و غزل، 75 )
  10. ( 1836ء، ریاض البحر، 221 )
  11. ( 1919ء، درشہوار، بیخود، 75 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter