ذرہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔

ذَرَّہ {ذَر + رَہ} (عربی)

ذ ر ر، ذَرَّہ

عربی زبان میں ثلاثی مجّرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے 1635ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔ شاذ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: ذَرّے {ذَر + رے}

جمع: ذَرّات {ذَر + رات} جمع غیر ندائی: ذَرّوں {ذَر + روں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. کسی چیز کا نہایت چھوٹا ٹکڑا، ریزہ، مادے کے اُن چھوٹے چھوٹے اجزا میں سے کوئی جو آفتاب کی شعاع کے ساتھ روشندان میں دکھائی دیتے ہیں۔

"خدا کی تمام باتیں مصلحت پر مبنی ہیں اور ایک ذرّہ بھی حکمت سے خالی نہیں۔"، [1]

2. خاک، دھول یا ریت کا بہت چھوٹا جزو۔

"آپۖ کے کپڑے گندے ہو جاتے سر زخمی ہو جاتا آنکھوں میں ذرّے پڑ جاتے مگر آپ کی زبان سے کچھ نہ نکلتا۔"، [2]

3. مادے کا سب سے چھوٹا جزو، جزوِ لایَتجزّی، کسی عنصر کے سب سے چھوٹے اجزا میں سے کوئی جزو، ایٹم۔

"جدید ایٹمی نظریے کے مطابق ایک ایٹم کی تعریف اس طرح کی جاسکتی ہے کہ یہ کسی عنصر کا وہ چھوٹے سے چھوٹا ذرہ جو کیمائی عمل میں حصہ لے سکے۔"، [3]

4. حقیر وجود، ہیچ، ناچیز ہستی، ادنٰی شخص۔

"مہمان بیویاں اگر غور کریں تو اس مجمع کا ہر ذرّہ اس کتاب کا ہر حرف اور اِن پھولوں کی ہر پنکھڑی ہمارے واسطے ایک عبرت انگیز سبق ہے۔"، [4]

5. ایک جو کا سواں حصہ۔ (فرہنگِ آصفیہ)

6. الٰہی (ایک قسم کا سکہ) کا 32 / 1 حصہ، کلا (ایک قسم کا سکہ) کا ہم نقش۔ (آئین اکبری (ترجمہ)1، 49:1)

"ذرّہ الٰہی کا بتیسواں حصہ۔"، [5]

7. مطلقاً، ہرگز۔

؎ سرد مہری کے سبب گرمئی صحبت نہ رہی

ذرہ اس مہر درفشاں میں حرات نہ رہی، [6]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

a mote, atom, particle, a little, jot, title

متعلق فعل

[ترمیم] معانی

1. ذرا ، تھوڑا سا۔

؎ ذرّہ سنا ہے حال علی کی کتاب کا

اس ڈر سے کانپتا ہے بدن آفتاب کا، [7]

[ترمیم] مترادفات

ریزَہ، پارَہ، ٹُکْڑا، اَنْس، کَن، کِرْچی، رائی،

[ترمیم] مرکبات

ذَرَّہ بَذَرَّہ، ذَرَّہ بِین، ذَرَّہ پَرْوَری، ذَرَّہ صِفَت، ذَرَّہ ظُہُور، ذَرَّہ وار، ذَرَّۂِ بے مِقْدار، ذَرَّۂ نا چِیز، ذَرِیعَۂِ مُواصْلات، ذَرَّہ بَرابَر، ذَرَّہ بھَر، ذَرَّہ ذَرَّہ، ذَرَّہ نَواز، ذَرَّہ نَوازی

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1903ء، علم الکلام، 12:1 )
  2. ( 1985ء، روشنی، 274 )
  3. ( 1984ء، کیمیا، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ، 50 )
  4. ( 1917ء، طوفانِ حیات، 95 )
  5. ( 1897ء، تاریخِ ہندوستان، 624:5 )
  6. ( 1858ء، امانت، دیوان، 161 )
  7. ( 1858ء، دیوان امانت، 3 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter