روکنا

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


روکنا {روک (و مجہول) + نا} (ہندی)

روک، روکنا

ہندی میں سنسکرت سے ماخوذ اسم روک کے آگے نا علامتِ مصدر لگا کر فعل بنایا گیا ہے۔ اردو میں بھی بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے 1774ء میں "دیوان فغان" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی

[ترمیم] معانی

1. کسی فعل یا عمل سے باز رکھنا، منع کرنا۔

"گھروں سے جلا وطن کر دیا تھا اور خانہ کعبہ کے حج سے بھی روک دیا تھا۔" [1]

2. راستہ روکنا، مزاحمت کرنا، رستہ میں پکڑ لینا۔

؎ ان میں وفا ہو یا نہ ہو میں یہ کہوں گی ہے ضرور

ہاں یہ کہوں گی راہ کو روکے ہے کوئی شے ضرور، [2]

3. حفاظت کرنا، بچاؤ کرنا، وار بچانا۔

؎ پانی پہ چوکیاں ستم آرا بٹھاتے ہیں

دریا کے گھاٹ برچھیوں سے روکے جاتے ہیں، [3]

4. پردہ کرنا، آڑ کرنا، احاطہ، ٹٹی لگانا، باڑ لگانا۔

"غمگیرہ چشم کے آگے حیرت کی قنات روک بیخود کے سرایچے اس پرزہ گرد پر درد کو وحشت کے سلامت کوچے میں چھوڑ دو۔"، [4]

5. جانے نہ دینا، ٹھہرانا۔

"جب یہ فصل نکل جائے تو چلے جانا پھر میں روکوں تو گنہ گار۔"، [5]

6. چلتی یا حرکت کرتی ہوئی چیز کو ٹھہرانا، حرکت نہ کرنے دینا۔

؎ ڈالے جاتے ہیں بجلیوں پہ حجاب

روکی جاتی ہے آندھیوں کی عناں، [6]

7. منع کرنا، بات کاٹنا۔

"اچھا ہوا تجھے راجا نے مارا کیوں کہ تونے شروع میں مجھے رانی کی کارستانیاں بتانے سے روکا تھا۔"، [7]

8. چھیڑنا، ہنسی کرنا، راستہ میں کسی کی عورت کو پکڑنا۔

(نوراللغات: فرہنگِ آصفیہ؛ جامع اللغات)

9. (بات کے ساتھ مستعمل) نسبت کرنا، ٹھہرانا، منگنی کرنا، سگائی کرنا۔

"بات روکنا یعنی کسی کی نسبت یا شادی مقرر کرنا۔"، [8]

10. معاملہ قابو سے نہ جانے دینا۔

(نوراللغات؛ فرہنگِ آصفیہ)

11. گھیرلینا، قبضہ کرنا۔

"جہاز میں سیٹ روکی گئی جہاں آراء کو اطلاع دی گئی اور میں لاہور کی طرف اڑ گئی۔"، [9]

12. سنبھالنا، تھامنا گرتی ہوئی چیز کو۔

"شہتیر گرا تھا تم نے روک لیا۔"، [10]

13. داب رکھنا، نہ دینا۔ (فرہنگ آصفیہ)

14. کسی چیز کو بکری یا کرائے سے روک رکھنا یا تھامنا۔ (فرہنگ آصیفہ)

15. { متعلق فعل } چھپانا، ڈھانکنا، محفی کرنا، پردہ ڈالنا۔

16. بند باندھنا، بہاؤ کی بندش کرنا۔

؎ پیر ظلمات کھڑا دیکھتا منہ تکتا ہے

سیلِ انوار کہیں روکنے سے رکتا ہے، [11]

17. (کسی عمل کو کچھ دیر کے لیے) موقوف کرنا، عارضی طور پر روکنا۔

؎ کس بات کی ہے دیر جو روکا ہے چھری کو

اب کیا ہے جو ظالم دمِ تکبیر ہے خاموش، [12]

18. بندش لگانا۔

"ہزارہا ساحراں شوالوں پر پوجا کر رہے ہیں صدائے سامری و جمشیدی بلند ہے تو عقل سے عمرو نے دریافت کیا کہ اس مقام کو کسی ساحر نے روکا ہے۔"، [13]

19. بچاؤ کرنا، حفاظتی تدبیر کرنا۔

"دستوں کے بعد بخار کم کرنے اور باری روکنے کی دوائیں دینی شروع کر دیتے ہیں۔"، [14]

فعل کی حالتیں

روکْنا {روک (و مجہول) +نا}روکْنے {روک (و مجہول) +نے} ،

روکْنی {روک (و مجہول) +نی}روکْتا {روک (و مجہول) +تا} ،

روکْتے {روک (و مجہول) +تے}روکْتی {روک (و مجہول) +تی} ،

روکْتِیں {روک (و مجہول) +تِیں}روکا {رو (واؤ مجہول) +کا} ،

روکے {رو (واؤ مجہول) +کے}روکی {رو (واؤ مجہول) +کی} ،

روکِیں {رو (واؤ مجہول) +کِیں}روکا {رو (واؤ مجہول) +کا} ،

روکے {رو (واؤ مجہول) +کے}روکیں {رو (واؤ مجہول) +کیں(ی مجہول)} ،

روکُوں {رو (واؤ مجہول)+ کوں}روک {روک (و مجہول)} ،

روکو {روک (و مجہول) و(واؤ مجہول) + کو (و مجہول)}روکیو {روک (و مجہول) +یو(و مجہول)} ،

روکیے {روک (و مجہول) +یے}

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

To stop, check, arrest, to forbid; to hold in or back

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1912ء، مقدمہ تحقیق الجہاد، 7 )
  2. ( 1925ء، شوق قدوائی، عالم خیال، 15 )
  3. ( 1874ء، انیس، مراثی )
  4. ( 1814ء، نورتن، 8 )
  5. ( 1890ء، فسانۂ دلفریب، 52 )
  6. ( 1958ء، تارِ پیراہن، 40 )
  7. ( 1962ء، حکایات پنجاب (ترجمہ)73:1 )
  8. ( 1888ء، فرہنگِ آصفیہ، 385:2 )
  9. ( 1968ء، فنون، لاہور، اپریل، 79 )
  10. ( 1929ء، نوراللغات، 106:3 )
  11. ( 1962ء، ہفت کشور، 189 )
  12. ( 1870ء، شرف (آغا حجو)،د، 129 )
  13. ( 1896ء، طلسم ہوشربا، 4:7 )
  14. ( 1933ء، بخاروں کا اصولِ علاج، 87 )
عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter