زینت

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android


زِینَت {زی + نَت} (عربی)

ز ی ن، زِینَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1635ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

جمع: زِینَتیں {زِی + نَتیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: زِینَتوں {زِی + نَتوں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. خوبصورتی، آرائش، زیبائش، آراستگی، سجاوٹ۔

"دیگر امور جلیلہ جن سے شاعری کی زینت متصور ہے منظوم کیے جاتے ہیں۔"، [1]

2.وہ چیز جس سے کسی کی سجاوٹ ہو، آرائش و زیبائش کی چیز، خوبصورتی کا سبب۔

"خوبصورت کلنڈر .... اس بوسیدہ دیوار کی زینت تھا۔" [2]

رونق، شان۔

؎ باقی نہیں ہے ان کی بصیرت پہ اعتبار

زینت اگر ہیں بزم کی اہل نظر تو کیا [3]

3. بناؤ سنگھار، بنتا سنورتا۔

؎ وقت زینت بھی نہ دیدار میسر ہوتا

آئینہ میرے لیے سرسکندر ہوتا، [4]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

ornament, decoration, or nature, embellishment, dress; grace, beauty, elegance

[ترمیم] مترادفات

آرائِش، سَجاوَٹ، جَمال، نِکھار، زیبائی

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1976ء، میرانیس : حیات اور شاعری، 178 )
  2. ( 1981ء، قطب نما، 17 )
  3. ( 1984ء، چاند پر بادل، 88 )
  4. ( 1893ء، معیار نظم، 37 )
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter