ستارہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


سِتارَہ {سِتا + رَہ} (فارسی)

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1564ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


سِتارا {سِتا + را}

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: سِتارے {سِتا + رے}

جمع: سِتارے {سِتا + رے}

جمع غیر ندائی: سِتاروں {سِتا + روں (واؤ مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. ان کروں میں سے ایک کرہ جو رات کو آسمان پر قمقمے کی طرح چمکتے نظر آتے ہیں، نجم، کوکب، تارا۔

"لالی نے گردن اٹھا کر آسمان پر چمکتے ہوئے ستاروں کو دیکھا۔"، [1]

2. { مجازا } قسمت، نصیب، طالع۔

"ہمیشہ ستارۂ اقبال روشن و منور اور بادشاہ سدا منصور و مظفر رہے۔"، [2]

3. گھوڑے کی پیشانی کا سفید نشان جو اتنا چھوٹا ہو کہ انگوٹھے کے نیچے چھپ جائیں۔

؎ ستارہ لوگ کہتے ہیں اسے سب

کہ جو جائے انگوٹھے کے تلے دب، [3]

4. وہ گول گول سنہرے اور روپیلے ٹکڑے جو ٹوپیوں، جوتیوں یا لباس وغیرہ پر چمک دمک کے لیے لگائے جاتے ہیں۔

؎ تقسیم ہو رہے ہیں وہ خلعت نگاریں

سیروں ہے جس میں سلمہ پنسیریوں ستارا، [4]

5. ٹیکا، نشان، بندی۔

؎ جو نازک ہو اتنے تو زیور نہ پہنو

جبیں پر ذرا سا ستارہ بہت ہے، [5]

6. (طباقی) اس طرح تلا ہوا انڈا کہ بیچ کی زردی پوری برقرار رہے۔

"واللہ ہماری بھابھی جان بھی کیا سلیقہ مند عورت ہیں، ہاتھ لگی روٹی اور تلے ہوئے ستارے (انڈے) باندھ کے ساتھ کر دیتے۔"، [6]

7. ایک قسم کی آتش بازی۔

"آتش بازی لائی گئی "ستارہ" اور "ہوائی" آسمان تک پہنچ رہی تھی۔"، [7]

8. { قواعد } ستارے کا جیسا نشان جو حوالے کے لیے لفظوں پر بنا دیا جاتا ہے۔

"اختتام جمد کی علامت کے طور پر ستارے کا نشان ملتا ہے۔ جسے انگریزی میں Asterisk کہتے ہیں۔"، [8]

9. گلے میں پہننے کی زنجیر میں لگے ہوئے گول گول چمکدار ٹکڑے۔

؎ سچ کہا میرن نے یہ روشن ہے تاروں سے سوا

ہر ستارہ چاندنی خانم میری زنجیر کا، [9]

10. پنج یا شش پہلو نشان جو ہلال کی تصویر میں بناتے ہیں یا بندوق کی ٹوپی کا وہ حصہ جو گول اور سفید ہوتا ہے۔

(نوراللغات، جامع اللغات)

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

A star; A kind of firework; name of a musical instrument with three strings

[ترمیم] مترادفات

اَخْتَر، کوَکَب، طالِع، تارا، اِسْٹار، قُطْب، طالِع،

[ترمیم] مرکبات

سِتارَہ بِیں، سِتارَہ پَرَسْت، سِتارَہ شِناس، سِتارَۂِ اِمْتِیاز، سِتارَۂِ پاکِسْتان، سِتارَۂِ سَحَری، سِتارَۂِ شُجاعَت، سِتا نَوَرْدی، سِتارَہ ماہی، سِتارَہ نُما، سِتارَۂِ جُرْاَت، سِتارَۂِ خِدْمَت، سِتارَۂِ قائِدِاَعْظَم

[ترمیم] روزمرہ جات

ستارہ اچھا ہونا 
مقدر اچھا ہونا، اقبال اور خوش بختی ہونا۔ (نور اللغات)
طالع کا باور ہونا، ستارے کا اوج پر ہونا۔

؎ چھڑک کے آئے وہ زلف سیاہ پر افشاں شب وصال ستارہ مرا بلند ہوا، [10]

ستارہ اوج پر ہونا۔

؎ میسر عیش دنیا تھی دوبارا پھر آیا اوج پر اوس کا ستارہ، [11]

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1986ء، جانگلوس، 16 )
  2. ( 1810ء، اخوان الصفاء، 51 )
  3. ( 1795ء، فرسنامۂ رنگین، 7 )
  4. ( 1918ء، سحر (سراج میر)بیاض سحر، 104 )
  5. ( 1925ء، شوق قدوائی، دیوان، 114 )
  6. ( 1931ء، اودھ پنچ، لکھنو، 16، 3:5 )
  7. ( 1975ء، لکھنو کی تہذیبی میراث، 77 )
  8. ( 1973ء، جامع القواعد (حصہ نمو)202 )
  9. ( 1879ء، جان صاحب، دیوان، 1، 117 )
  10. ( 1872ء، مرآۃ الغیب، 59 )
  11. ( 1861ء، الف لیلہ نو منظوم، 713:3 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter