سرمایہ

اردو_لغت سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

اینڈرائیڈ اپلیکیشن اردو انسئیکلوپیڈیا کی اینڈرائیڈ اپلیکشن کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے ابھی کلک کریں۔

Urdu Encyclopedia on Google Android

اردو
اردو نستعلیق رسم الخط میں
برصغیر پاک و ہند کے اکثر علاقوں میں بولی اور سمجھی جانے والی زبان جس کے لغات میں پراکرت نیز غیر پراکرت، دیسی لفظوں کے ساتھ ساتھ عربی فارسی ترکی اور کچھ یورپی زبانوں کے الفاظ بھی شامل ہیں اور جس کی قواعد میں عہد بہ عہد تصرفات اور مقامی اختلافات کے باوجود آریائی اثر غالب ہے۔ (ابتداءً ہندوی یا ہندی کے نام سے متعارف رہی۔


سَرْمایَہ {سَر + ما + یَہ} (فارسی)

اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے 1657ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

واحد غیر ندائی: سَرْمائے {سَر + ما + اے}

جمع: سَرْمائے {سَر + ما + اے}

جمع غیر ندائی: سَرْمایوں {سَر + ما + یوں (و مجہول)}

فہرست

[ترمیم] معانی

1. دھن دولت، روپیہ پیسا اور سامان وغیرہ، نقد اور املاک، ذخیرہ۔

"کالج کا سرمایہ اور کرایہ ایسے کھاتے میں پڑ جائے گا کہ حکومت کو بھی خبر نہیں ہونے پائے گی کہ کیا حساب تھا اور اس کا نتیجہ نکلا۔" [1]

کمائی۔

"انہوں نے ادب کا جو سرمایہ چھوڑا ہے اس کی قدرو قیمت ہمیشہ وہی رہے گی جو اعلٰی درجے کے ادب کی ہوا کرتی ہے۔" [2]

2. زراصل، راس المال، پونجی۔

"سرمائے کے اجرا پر بلاواسطہ نگرانی کے سبب سے بھی یہ طلب گھٹ گئی تھی۔"، [3]

3. باعث، سبب۔

؎ جو تخم تھا جہاں کا سرمایۂ حقارت

وہ آج نخل بن کر دیتا ہے سب کو سایا، [4]

[ترمیم] انگریزی ترجمہ

Stock in trade, capital, fund, means

[ترمیم] مترادفات

اَسْباب، خَزانَہ، ثَرْوَت، دھَن، نِصاب، مالِیَّت، پَیسا، جَمْع، دام، رَقَم، مال، کائِنات، فَنْڈ،

[ترمیم] مرکبات

سَرْمایَہ پَرَسْتی، سَرْمایَہ دارانَہ تَنْظِیم، سَرْمایَہ زَدَہ، سَرْمایَہ سرز، سَرْمایَہ کاری، سَرْمایَۂِ اِفْتَخار، سَرْمایَۂِ حَیات، سَرْمایَہ پَرَسْت، سَرْمایَہ دار، سَرْمایَہ دارانَہ، سَرمایَہ داری، سَرْمایَہ کار

[ترمیم] حوالہ جات

  1. ( 1984ء، مقاصدو مسائل پاکستان، 88 )
  2. ( 1987ء، مقالات عبدالقادر (پیش لفظ)17 )
  3. ( 1960ء، دوسرا پنج سالہ منصوبہ، 144 )
  4. ( 1946ء، لبیب تیموری، آتش خنداں، 276 )

[ترمیم] مزید دیکھیں

عرض ناشر
لغت کو ممکنہ غلطیوں سے پاک کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے لغت کو مزید بہتر بنانے کے لئے یا لغت کے استعمال میں کسی بھی قسم کی دشواری کی صورت میں admin@urduencyclopedia.org سے رابطہ کریں۔
ذاتی اوزار
متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
اوزاردان
دیگر شعبہ جات
Besucherzahler brides of ukraine
website counter